آئیے رمضان کا استقبال کریں

Views: 50
Avantgardia


ماہ صیام پچھلے برس سے ابھی تلک
تو ہی بسا ہوا ہے دل بے قرار میں
دنیا کے طول وعرض میں لاکھوں کروڑوں لوگ
پلکیں بچھا چکے ہیں تیرے انتظار میں
jahazimedia.com
ہورہا ہے مسجدوں میں رنگ و روغن آج کل
ہر طرف محراب و منبر پر نیا سا نور ہے
پوچھتے ہیں چاند سے اب گنبد و مینار بھی
رحمتوں کا وہ مہینہ ہم سے کتنا دور ہے
jahazimedia.com
دنیا کو کیا خبر کہ ہمیں کتنی پسند ہے
دن بھر کی بھوک، پیاس، تلاوت، عبادتیں
بچے بھی روزہ رکھنے کو بے تاب ہیں بہت
انگلی پہ گن رہے ہیں گذرتی یہ ساعتیں
jahazimedia.com
تیزی سے کٹ رہے ہیں شب و روز دوستو
چہروں پہ عام لوگوں کے ایک خاص نور ہے
جمعہ اب اس کے بعد ہے ماہ صیام میں
روزے ہیں ہم سے دور نہ رمضان دور ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart