احادیث کے مجموعہ کا رسمِ اجراء

Views: 17
Spread the love
Avantgardia

احادیث کے مجموعہ کا رسمِ اجراء
یکم محرم1441ھجری1/ ستمبر 2019 بروز اتوار دفتر مقصود احمد صاحب ایڈوکیٹ کاماریڈی میں جناب الحاج پیر محمد صاحب مؤظف تعلیمات کوداڑ کی مرتب کردہ کتاب بنام ارشادات محمد الرسول اللّٰہ صلیٰ اللّٰہ علیہ وسلم کا رسمِ اجراء ترجمان ختم نبوت کاماریڈی محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری کی صدارت میں مرتب کتاب کے فرزند ڈاکٹر عبدالرشید صاحب پرنسپل کرشک بی ایڈ کالج کے ہاتھوں کیا گیا۔
اس موقع پر شہر کے ممتاز عالم دین مفتی عرفان زمزم قاسمی صاحب استاذ حدیث مدرسة الصالحات کاماریڈی و مولانا شیخ حسین احمد حسامی ، مولوی شیخ نورالالیاس صاحب ناظم مدرسہ کاشف العلوم کی قیمتی خطابات بھی ہوئے جس میں اشاعت حدیث و حفاظت حدیث کی اہمیت اور ان پر صحابہ کرام اور اکابر علماء کرام کی قربانیوں کا تذکرہ کیا، نیز علماء حفاظ اور عمائدین شہر کی موجودگی میں تقریب رسم اجراء کے بعد صاحب کتاب کے فرزند کی ستائش کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی اور گلپوشیو شال پوشی بھی کی گئی،
اس موقع پر مفتی عبید احمد، حافظ امتیاز ،حافظ انور کے علاوہ امجد کونسلر، سراج الدین، ماجد اللہ، بشیر صدر ٹی ایس میسا، الحاج سید عظمت علی،میر فاروق علی کے علاوہ ٹیچرز وکلاء اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی، جناب مقصود احمد صاحب ایڈوکیٹ نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart