احاطہ کیدارہ باڑ ہ ہندوراؤ میں پہلی طاق رات میں عظیم الشان اجلاس کا انعقاد

نئی دہلی،28مئی(نامہ نگار):رمضان شریف کے مقدس وبابرکت مہینہ کے آخری عشرہ کی طاق رات میں راجدھانی کی مختلف مساجد میں نورا نی مجلس کا اہتمام کیا گیا۔اسی کے تحت باڑ ہ ہندوراؤ کے احاطہ کیدارہ میں واقع مسجد حاجی محمد جان (پٹنہ والے) میں پچھلی شب عظیم الشان اجلاس کا انعقاد مفتی مشاہد احمد حسینی کی صدارت میں کیا گیا، جس میں اطراف کے باشندوں نے کثیر تعدادمیں شر کت کی۔ شیخ القراء قاری برہان سلیمانی کی تلاوت کلام اللہ اورقاری عبد القیوم ی،قاری ذو الفقار و حافظ غفران نقشبندی کی نعتیہ کلام سے پُر نور محفل کاآغازہوا۔اس موقع پر آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیئر مین ڈاکٹر مولاناامام عمیر احمد الیاسی نے مسلمانوں سے آپسی تعاون اتحاد واتفاق پر زور دیا اور کہاکہ مذہب اسلام انسانیت کادرس دیتا ہے،جسمیں امن وآشتی کا پیغام اور ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی وغم غساری کی تلقین کر تا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ماہ رمضان خیر وبرکت اور عظمت والا مہینہ ہے اور یہ مبارک مہینہ انسانی ہمدردی کی تعلیم دیتا ہے،ساتھ ہی رمضان کا پاک ومتبرک مہینہ اخوت، یکجہتی اور بھائی چارگی کا پیغام دیتا ہے۔ ڈاکٹر عمیر الیاسی نے باہمی اتحاد وعمل صالح پرخصوصی تاکید کی اورکہاکہ مسلمانوں کو بھائی چارگی، قومی ہم آہنگی،انسانیت کی بقا ئے و باہمی،پر غور وفکر کرتے ہوئے محبت واخوت کے پیغام کو عام کر نے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں جمعیۃ علماء ہند صوبہ کے سربراہ مولانا محمدآصف محمود قاسمی نے جہاں رمضان،قرآن کریم وانسانیت، امن وسلامتی،خیر خواہی کے تعلق سے گفتگو کی،وہیں اصلاح معاشرہ پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ قرآن کریم امت مسلمہ کیلئے صراط مستقیم ہے اور پوری انسانیت کیلئے مکمل نظام حیات ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ رب العالمین کا احسان عظیم ہے،رحمتوں،برکتوں وعظمت والا مہینہ صیام عطا فرمایا، ضرورت اس بات کی ہے کہ بقیہ ایام میں نہایت ہی کوش اسلوبی کے ساتھ عبادت الہی میں مشغول رہیں۔۔ انہوں نے مسلمانوں کے جم غفیر سے مخاطب ہوئے کہاکہ رمضان کا مبارک مہینہ اب اختتام کی طرف ہے اسلئے ہمیں چاہئے کہ بقیہ ایام میں کو ہاتھ سے نہ جا نے دیں،کیو نکہ معلوم نہیں کہ ہماری زندگیوں میں پھر سے یہ موقع آئے،اسلئے زیادہ سے زیادہ سے وقت عبادات میں گزاریں اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں۔اختتام پر باران رحمت واتحاد عالم اسلام بالخصوص ملک کے بہتر حالات،آپسی پیار ومحبت باران رحمت کی خصوصی دعائیں کی گئی۔اہم شرکاء میں حاجی نعیم، حاجی شکیل الرحمان،محمد آصف، ظہیر احمد، ڈاکٹر احمد سعید آفریدی،حافظ ارشاد قریشی سمیت دیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں