اردو خطاطی کے فروغ میں منشی نول کشور لکھنوی کی خدمات پر سمینار 14 مارچ کو

اشرف فردوسی

لکھنؤ۔12مارچ،قومی اردو کونسل کے اشتراک سے نجب النساء میموریل ٹرسٹ کے تحت ’اردو خطاطی کے فروغ میں منشی نول کشور لکھنوی کی خدمات: ایک جائزہ‘ موضوع پر سمینار اور اردو کے خوبصورت طغروں کی نمائش 14 مارچ دو بجے فلاحی بیت المال ہال، گولہ گنج میں ہوگی۔ کنوینر اشرف فردوسی نے بتایا کہ پروگرام کی صدارت سینئر صحافی احمد ابراہیم علوی، کریں گے۔ کلیدی خطبہ اطہر نبی ایڈوکیٹ پیش کریں گے جبکہ افسانہ نگار محسن خاں بطور مہمان خصوصی اور مولانا ذکی نور عظیم ندوی و ڈاکٹر شبانہ (لکھنؤ یونیورسٹی) بطور مہمانان اعزازی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر فن خطاطی کے فروغ کے لئے امریکن انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اسٹڈیز کے انچارج احتشام احمد خاں اور فروغ ادب اطفال کے لئے محترمہ عطیہ بی کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ پروگرام میں ادباء، صحافی اور فن خطاطی کے ماہرین مقالے پیش کریں گے۔ کنوینر پروگرام کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں