اظہارِ عقیدت حافظ منیرالدین صاحب مہتمم مدرسہ اشرف المدارس کدمہ موڑ،دھوریا،بانکا بہار الہند

نتیجہ فکر:- افتخار حسین قاسمی
رابطہ نمبر:- 9931743824
بکھرے موتی گروپ، ضلع گڈا،بانکا،بھاگلپورالہند

– دین حق کے ترجماں تھے حضرت حافظ منیر۔
پیار الفت کی نشاں تھے حضرت حافظ منیر۔

– عالموں کی قدردانی کے لئے مشہور تھے۔
جب ہمارے درمیاں تھے حضرت حافظ منیر۔

– ان کی محنت اور لگن کو دیکھ کر لگتا تھا یوں۔
صاحبو گویا جواں تھے حضرت حافظ منیر۔

– دین و دنیا کی ہو باتیں ان کی مجلس میں اگر۔
رکنے والے پھر کہاں تھے حضرت حافظ منیر۔

:- گلشنِ اشرف مدارس کو سنوارا عمر بھر۔
چار سو بالکل عیاں تھے حضرت حافظ منیر۔

:- ہر کوئی ہے ان کی رحلت سے یہاں پر غمزدہ۔
کیوں نہ ہو پختہ مکاں تھے حضرت حافظ منیر۔

– برملا تشریف احمد نے کہا ہے فون پر۔
ہر کسی پر مہرباں تھے حضرت حافظ منیر۔

گلشنِ دیں کی ترقی کے لئے ہر صبح و شام۔
جانب منزل رواں تھے حضرت حافظ منیر۔

:- مغفرت کی کر رہا ہے ہر گھڑی احسن دعا۔
گلستاں کے باغباں تھے حضرت حافظ منیر۔

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں