اہل نبی کریم نے معاشرہ کی اصلاح اور تعلیم کے تئیں بیداری کا ثبوت دیا

جہازی میڈیا کی گراونڈ رپورٹ
نبی کریم کی بابری مسجد میں چل رہے مکتب ابی حنیفہ کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ اور تعلیمی بیداری کے عنوان سے پرانی پولیس چوکی میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی جمعیت علمائے ہند نے کہا کہ تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے. مولانا محمد یاسین جہازی قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ تعلیم کی قدر داں ہوتی ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ اگر آپ تعلیم کے ساتھ ساتھ چلیں گے تو آپ زمانے سے آگے بڑھ جائیں گے ورنہ زمانہ آپ کو روندتا ہوا آگے نکل جائے گا. پروگرام سے دیگر اکابرین نے بھی خطاب کیا.
اس سے قبل مکتب کے بچوں نے تلاوت، نعت نظم اور تعلیمی مظاہرے پیش کر سامعین کو داد و تحسین کرنے پر مجبور کردیا.
پروگرام کی نظامت مولانا عبد السبحان قاسمی ناظم اعلیٰ مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن نبی کریم و صدر جمعیت علمائے ضلع چاندنی چوک دہلی نے کی. صدارت مولانا محمد مسلم قاسمی استاذ حدیث مدرسہ عالیہ فتح پوری نے کی.
اہم شرکت کنندگان میں نمایاں نام ضیاء اللہ قاسمی نقشبندی آرگنائزر جمعیت علماء ہند، مولانا محمد جاوید قاسمی صدر مجلس تحفظ شریعت اسلامی ہند، مفتی محمد اشرف قاسمی ناظم مدرسہ حسین بخش دہلی، حافظ أفضل، مفتی أشرف عباس، مولانا غلام. نبی وغیرہمنیجر الجمعیۃ، ڈاکٹر ابو مسعود اور دیگر حضرات کے ہیں.

Facebook Comments

POST A COMMENT.