ترلوک پوری میں گائے کے حادثے کے بارے میں اقلیتی کمیشن کا پولیس کمشنر کو مکتوب

 
نئی دہلی: تریلوکپوری میں بدھ کی صبح کو دو گایوں کے قتل کے بعد ہونے والے ہنگامے اور پانڈو نگر پولیس اسٹیشن پر بھگوا عناصر کے مظاہرے پر سختی سے نوٹ لیتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں نے فوری طور پر کمشنر دہلی پولیس کو خط لکھ خبردار کیا ہے کہ تریلوکپوری کے واقعے کی آڑ میں بھگوا عناصر فساد برپا کرکے قطب بندی کرسکتے ہیں تاکہ الیکشن میں فائدہ اٹھا سکیں۔ صدر اقلیتی کمیشن نے کمشنر پولیس کو ہدایت دی ہے کہ علاقے میں امن و شانتی برقرار رکھیں اور گایوں کے قتل کے مجرموں کو معلوم کرکے سخت سزا دلوائیں ۔

شاہین باغ پبلک اسکول پر پولیس کے قبضے پر روک
نئی دہلی: الیکشن ڈیوٹی کے بہانے شاہین باغ ایس ایچ او نے شاہین باغ پبلک اسکول کے گراو¿نڈ فلور پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی اور ذمہ داران کو وارننگ دی کہ اگر جمعرات کی صبح کو گراو¿نڈ فلور کے سارے کمرے خالی نہیں ملے تو وہ سب سامان باہر پھینکوا دے گا۔ یاد رہے کہ مذکورہ اسکول پرائیویٹ ہے اور اسے سرکار سے کوئی مدد نہیں ملتی ہے۔

شکایت ملنے پر صدر دہلی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے فوری طور پر ڈی سی پی ساو¿تھ ایسٹ کو آرڈر جاری کرکے اس زبردستی پر روک لگادی اور کہا کہ جو جگہ مذکورہ اسکول برضاورغبت دے اس سے زیادہ پولیس کو لینے کا حق نہیں ہے۔ نیز یہ کہ علاقے میں متعدد سرکاری اسکول ہیں جہاں الیکشن کا کام ہوسکتا ہے۔ اقلیتی کمیشن نے اس آرڈر میں کہا ہے کہ زبردستی قبضے اور اسکول کا سامان پھینکنے کی صورت میں ایس ایچ او شاہین باغ ذاتی طور سے ہرجانہ بھرنے کا ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف کیس درج کیا جائے گا۔

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں