جلسہ اصلاح نفس و تزکیہ باطن

Views: 10
Avantgardia

حافظ تقی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب مسجد عائشہ بیڑی کالونی کاماریڈی میں بتاریخ 4 اکتوبر 2019ء بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب محترم جناب حافظ محمد یوسف انور صاحب حلیمی زیدلطفہ (نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی) کی صدارت میں جلسہ اصلاح نفس و تزکیہ باطن انشاءاللہ منعقد ھوگا۔           

 جلسہ میں مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب قاسمی نقشبندی مدظلہ العالی نظام آباد (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم) کا بصیرت افروز خطاب ہوگا۔ نیز حافظ محمد خواجہ یاسین صاحب حلیمی (استاذ مدرسہ مصباح الہدی کاماریڈی) افتتاحی کلمات پیش کریں گے، جبکہ مولانا منظور عالم صاحب مظاہری صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ 

           آپ تمام سے کثیر تعداد میں شرکت کی کنوینر جلسہ عالیجناب محمد معیز اللہ رکن تاسیسی مجلسِ تحفظ ختمِ نبوت ٹرسٹ کاماریڈی، مولانا شیخ حسین صاحب عارفی ناظم مدرسہ اشرفیہ کاماریڈی، حافظ مشتاق احمد صاحب حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ عدنان امام مسجد مظہر النساء وجمیع انتظامی کمیٹی و اراکین مسجد عائشہ بیڑی کالونی کاماریڈی نے پرخلوص اپیل کی ہے۔ 

+91 96520 60611 ——- +91 99853 64886             مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart