جمعیۃعلماء ہند نے رمضان المبارک کے موقع پر بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کے لیے پچیس ہزار کلو کھجور تقسیم کے لیے روانہ کیے

نئی دہلی۔13مئی جمعیۃعلماء ہند نے رمضان المبارک کے موقع پر بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کے لیے پچیس ہزار کلو کھجور تقسیم کے لیے روانہ کیے ہیں۔ مدینہ منورہ سے برآمد یہ کھجور جمعیۃ علماء ہند یونائیٹیڈ کنگڈم (یوکے)کے تعاون سے مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علما ء ہند کی ہدایت پر پانچ ہزار خاندانوں کے لیے پانچ ہزار بکسوں میں تیار کرائے گئے ہیں۔واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند، ستمبر 2017ء سے کاکس بازار اور کٹوپلانگ (بنگلہ دیش) میں پناہ گزیں دس لاکھ روہنگیا مسلمانوں کے درمیان کام کررہی ہے۔ کٹوپلانگ میں تنظیم نے آٹھ کروڑ سے زائد رقم خرچ کرکے تیرہ سو اٹھاون خیمے نصب کئے ہیں، جہاں مظلوم اور بے وطن روہنگیا مسلم خاندان رہتے ہیں۔ جمعیۃ نے وہاں مقامی تنظیموں کے تعاون سے دینی مکاتب، حفظ خانے، مساجد وغیرہ تعمیر کرائے ہیں اور مسلسلمان کی ضرورتوں کا خیال رکھتی ہے۔ مولانا محمود مدنی مظلوم رو ہنگیا مسلمانوں کے لیے مسائل کو لے کر ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں – حال میں ان کی ہدایت پر بھارت کی راجدھانی دہلی اور متھرا میں بھی روہنگیا کے درمیان رمضان کٹس تقسیم کرائی گئی تھی- مولانا مدنی ان دنوں دیوبند میں خانقاہ مدنی میں رمضان کے موقع پر آئے سینکڑوں مریدین و معتقدین کے ارشاد و سلوک میں مصروف ہیں

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں