جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے احمد آباد کے چنڈولہ تالاب میں آگ زنی متاثرین کے درمیان کٹس تقسیم

احمد آباد۔۲۷؍ فروری۲۰۱۹ ء 
جمعیۃ  علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پراحمد آباد جمعیۃ یونٹ کے ذمہ داروں نے چنڈولہ تالاب شاہ عالم میں آگ لگنے کی وجہ سے بے گھر بنگالی مسلمانوں کی آج خبر و خیریت دریافت کی اور ان کے درمیان ایک سو تیس 130 راشن کٹس تقسیم کیں ۔واضح ہو کہ اسی ماہ ۱۰؍فروری کو مشہور بزرگ شاہ عالم کی درگاہ کے قرب میں واقع چنڈولہ تالاب میں بنگالی مسلمانوں کے گھرجل کر خاک ہو گئے تھے ۔ ان میں اکثریت پچھلے پندر ہ دنوں سے بے سروسامانی کے عالم میں رہ رہے ہیں ۔جمعیۃ علماء احمد آباد کے صدر مولانا مفتی اسجد قاسمی نے بتایا کہ ۲۰۰۲ء کے فساد میں جمعیۃ علماء نے اسی مقام پر بہت سے بنگالی مسلمانوں کے لیے مکان تعمیر کی تھی ۔ اس بار بھیانک آگ کی وجہ سے ان کے گھر بار جل کر راکھ ہوگئے ۔ جمعیۃ علماء ہند شروع سے ان کی امداد میں لگی ہے ، اسی سلسلے کو آ گے بڑھاتے ہوئے آج راشن کٹس تقسیم کی گئیں ۔ ایک کٹ میں دس کلو آٹا ،دس کلو چاول ،دو کلو تیل ،دو کلو دال ،دو کلو شکر ،دو کلو نمک ،ایک کلو مصالحہ اور چائے پتی شامل ہیں ۔
مفتی اسجد قاسمی کی اطلاع کے مطابق ظہرہ فلیٹ پٹرول پمپ کے سامنے منعقد تقسیم تقریب میں جمعیہ علماء گجرات کے ناظم اعلی پروفیسر نثار احمد انصاری ، مولانا محبوب قاسمی سکریٹری جمعےۃ علماء گجرات، محمد حنیف عرب ناظم جمعیہ علماء احمدآباد،ڈاکٹر فاروق احمد قاسمی نائب صدر جمعیہ علماء احمدآباد، حافظ بشیر احمد آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مفتی محمد عارف کالوپور سکریٹری جمعےۃ علماء گجرات ، مولانا محمد سلمان مظاہری نائب صدر جمعیہ علماء احمدآباد، حاجی محمد اسلم قریشی سکریٹری جمعیہ علماء احمدآباد،ابرار احمد شیخ سکریٹری جمعیہ علماء احمدآباد،احمد علی بارہ بنکوی خزانچی جمعیہ علماء احمدآباد، قاری محمد راغب آرگنائزر جمعیۃ علماء احمد آ باد وغیرہ موجود تھے ۔

 Website with 5 GB Storage

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے احمد آباد کے چنڈولہ تالاب میں آگ زنی متاثرین کے درمیان کٹس تقسیم” ایک تبصرہ

  1. اللہ کرے کہ جمعیۃ علماء ہند اور اس کی ذیلی شاخیں اسی طرح خدمت خلق میں مصروف رہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں