جمیعۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کا مشاورتی اجلاس

Views: 10
Spread the love
Avantgardia

ضرورت مندوں کی ماہانہ امداد کا فیصلہ

جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کا اہم مشاورتی اجلاس حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ و آندھرا) کی صدارت میں منعقد ہوا؛ محترم مولانا مفتی محمد عمران خان صاحب قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک دینی، ملی اور سماجی تنظیم ہے، جو انسانیت کے نام پر کام کرتی ہے، جمعیۃ علماء ہند کے قائد حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت کی دور اندیشی قابل فخر ہے، آج ہمیں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کےدرمیان اتحاد پیدا کرنے کے ساتھ اسلام کے امن و سلامتی و اخلاق کے پیغام کو پیش کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں NPR یعنی مردم شماری سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت ہے، اپنے اور اپنے متعلقین کے جملہ دستاویزات اور کاغذات کو درست کروایا جائے، محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری نے جملہ کارکنانِ جمعیۃ سے اپیل کی کہ اپنے تمام منڈلوں میں جمعیۃ کے کام کو مستحکم کیا جائے، اور باڈی تشکیل دی جائے، اور اپنے متعلقہ منڈل کے مسائل کو یکسوئی سے حل کرنے کی تدابیر اختیار کی جائے،اتحاد کے بغیر ترقی ناممکن ہے، مولانا منظور عالم صاحب مظاہری صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی نے صحابہ کی عظمت اور صحابہ کے بلند پایہ کردار سے عامۃ المسلمین کو روشناس کرانے کے لئے ضلع کاماریڈی کے متعلقہ منڈلس عظمت صحابہ کے جلسوں کے انعقاد کی تجاویز پیش کیں، حضرت محمد فہیم الدین منیری صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ و آندھرا) نے زور دیا کہ آج ہمیں خدمتِ خلق کے عنوان پر کام کرنے کی ضرورت ہے؛ کیونکہ غریبوں کی مدد کرنا ہمارا نصب العین ہے، اور خدمت سے خدا ملتا ہے؛ ہر ماہ حسب ضرورت مستحق افراد میں وظیفہ تقسیم کیا جائیگا، الحاج سید عظمت علی صاحب (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی) نے کہا کہ الحمداللہ عید قربان کے موقع پر اللہ نے خدمت کا موقع دیا؛ ضلع کلکٹر صاحب کاماریڈی سے نمائندگی پر ضلع کلکٹر صاحب نے محکمہء پولیس، محکمہء بلدیہ کو مکمل تعاون کا حکم دیا، جس پر پر عہدہ داروں نے بھرپور تعاون کیا، ہم ممنون ومشکور ہیں، محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی نے تمام اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ غریب لڑکیوں کی شادیوں میں امداد کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے، ۲ماہ میں جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی نگرانی میں4 لڑکیوں کی شادیوں میں اہل خیر کے تعاون سے امداد کی گئی ہے، میر فاروق علی خازن جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے لئے ماہانہ اور سالانہ امداد وصول کی جائے گی، عبد القیوم صدر جمعیۃ علماء ہند حلقہ مدینہ کاماریڈی کے ہاتھوں ایک پیر سے معذور خیرات علی (گرگل) کو 1500 وظیفہ دیا گیا؛ حافظ یوسف انور حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی نے اظہار تشکر پیش کیا؛ اس اہم اجلاس میں حافظ عبدالواجد علی حلیمی نائب قاضی کاماریڈی، حافظ محمد تقی الدین منیری امام و خطیب مسجد عائشہ، حافظ عبد الحلیم حلیمی، حافظ عدنان ذاکر ،محمد رفیع، محمد مظفر کے علاوہ کئی نوجوان ذمہ دار حضرات شریک رہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart