حافظ غفران نقشبندی ولد امین الدین نظامی کی ختم قرآن شریف تقریب منعقد

نئی دہلی،17مئی(نامہ نگار):
آزاد مارکیٹ کے نواب گنج میں حافظ محمد غفران نقشبندی ولد امین الدین نظامی کی ختم قرآن شریف کی تقریب منعقد کی گئی۔بُزرگ سماجی خدمتگار الحاج مہربان بھائی قریشی کی سرپرستی میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پرشریک معروف عالم دین حضرت مولانا انتظار حسین مظاہری نے رمضان المبارک اور روزہ کی اہمیت وافادیت کے تعلق سے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں حافظ صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس مبارک ماہ میں انجام دئے جا نے والے نیک اعمال اور خصوصی طور پر کی جا نے والی تا کیدوں کی جانب متوجہ کر تے ہوئے روزہ داروں کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی اورقرآن شریف کی تعلیمات کے تعلق سے گفتگو کی۔ مولانا انتظار حسین نے یہ بھی کہاکہ رمضان کریم کا مبارک مہینہ رحمتوں، برکتوں والا ہے، اسمیں ہمیں زیادہ زیادہ عبادت وریاضت کے ذریعہ اپنی اصلاح کر نی چاہئے،رب تعالی اپنے رحم وکرم سے اپنے بندوں کی تمام دعاؤں کو قبول کر تا ہے اور مومن کے ہر عمل پر کئی گنا اجر دیتا ہے۔مولانا انتظار مظاہری نے مزید کہاکہ اگر مسلمان کو رمضان کی برکتوں اور عظمتوں کا علم ہو جائے تو وہ سارے سال رمضان رہنے کی خواہش کرے، مگر افسوس ہم اپنے معاشرہ میں دیکھتے ہیں کہ مسلمان ماہ صیا م کی اہمیت سے لاپروا ہیں،جبکہ ہونا چاہئے یہ تھا کہ ہم اس متبرک مہینہ میں اللہ کو راضی کرتے اور رسول اکرم ؐکی حیات مبارکہ زندگی پر پوری طرح سے عمل کرتے۔اُنکادوران خطاب یہ بھی کہا کہ قرآن مجید پوری انسانیت کیلئے نازل کی گئی ہے اور یہ کتاب تمام انسانوں کیلئے عظیم نعمت ہے،نیزرمضان کریم میں قرآن شریف کی نسبت سے محفل یقینا بابرکت وعظمت کے قابل ہے، کیو نکہ ایسی روحانی مجالس کی رب تعالی نے قبولیت کی نشاندہی فرمائی ہے۔قبل ازیں ختم قرآن مجید کی سعادت حافظ محمد غفران ولد امین الدین نظامی اور حافظ احتشام الحق نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔تقریب کااختتام مولانا انتظار کی دعا،تقسیم تبرک ولنگرشریف پرہوا۔اہم شرکا میں مفتی مشاہد احمد حسینی،بی جے پی لیڈر مصطفی قریشی،انسانی حقوق کارکن ڈاکٹر فہیم بیگ،نوجوان لیڈر فیصل مہربان، بی جے پی پردیش کے اردو میڈیا انچارج خالد قریشی،ڈاکٹر محمد نعیم،حاجی حنیف قریشی،مومن کا نفرنس دہلی کے سربراہ محمد شاکر انصاری،عبد المتین (الخاطر ریسٹورنٹ)،حاجی شاہد (بیلٹ والے)،محمد فرزان قریشی، محمد فرحان یحییٰ،ڈاکٹر مصطفی کمال الدین دہلوی،حافظ ارشاد احمد قریشی،ڈاکٹر احمد سعید آفریدی،عمران خان،ڈاکٹر امین الدین سمیت دیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں