حکومت طب یونانی کو آیوروید کے مساوی درجہ دے:ڈاکٹر اسلم جاوید

Views: 26
Spread the love
Avantgardia

نئی دہلی: مسیح الملک حکیم اجمل خاں میموریل سوسائٹی کے بانی و جنرل سکریٹری ڈاکٹر (حکیم) اسلم جاوید نے وزیر آیوش جناب شریپد نائک کو ایک عرضداشت بھیج کر ان سے گذارش کی ہے کہ طب یونانی کو آیوروید کی طرح حکومت کی جانب سے مساوی درجہ دیا جائے۔ ایمس آیورویدا کی طرز پر دہلی این سی آر میں یونانی ایمس کا قیام عمل میں لایا جائے۔
اس کے علاوہ سی سی آریو ایم جو کہ یونانی میں حکومت کا ایک اہم تحقیقی ادارہ ہے اس کے دائرہ کار کر بڑھایا جائے تاکہ یونانی حکیم، طلبہ اور ایم ڈی کے اسکالر یونانی کے میدان میں زیادہ سے زیادہ تحقیقات کرکے عوام الناس کو فائدہ پہنچا سکیں۔ اس کے علاوہ طب یونانی کا بجٹ آیوروید کے برابر کیا جائے۔ نیز ملک کے تمام صوبوں میں حکومت کے زیرانتظام طبیہ کالج کی دیکھ بھال معیاری طریقے سے کی جائے اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔
مشرق کے ابن سینا مسیح الملک حکیم اجمل خاں مرحوم کے قائم کردہ آیورویداینڈیونانی طبیہ کالج قرولباغ نئی دہلی کو مسیح الملک کی یاد میں یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔ بارہا یاد دہانی کے باوجود حکومت اس طرف بالکل توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مسیح الملک حکیم اجمل خاں جنگ آزادی کے ایک عظیم رہنما تھے اس لئے ان کو بھارت رتن سے نوازاجائے۔ سرکاری ادارے سی سی آئی ایم جس کا کام طب یونانی کے کورسیز تیارکرنا اور طبیہ کالجوں کو منظوری دینا ہے حالات حاضرہ کے حساب سے یونانی کورسیز کے نصاب میں کچھ تبدییاں لائی جانی چاہییں اور نئے جدید کورسیزشروع کئے جائیں۔ سوسائٹی کی جانب سے بھیجی گئی عرضداشت پر سوسائٹی کے نیشنل سکریٹری ڈاکٹر نجم ریحان کے بھی دستخط موجود ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart