دہلی میں ویمنس ونگ کا ایک روزہ ورکشاپ

Views: 52
Avantgardia

نئی دہلی: ۰۳/اگست ۹۱۰۲ء
ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا نواں ورکشاپ بعنوان ”تحفظ شریعت اور اصلاح معاشرہ“ بتاریخ یکم ستمبر ۹۱۰۲ء، بمقام تکونہ پارک، جامعہ نگر، نئی دہلی بروز اتوار منعقد کیا جارہا ہے۔
ورکشاپ میں تحفظ شریعت، اصلاح معاشرہ، خواتین کے سماجی مسائل، تین طلاق ایکٹ ۹۱۰۲، ویمنس ونگ کی سرگرمیاں پر خصوصی سیشن رکھے گئے ہیں۔ نئی اور پرانی دہلی، یوپی، لکھنؤ، جے پور راجستھان، مدھیہ پردیش کی خاتون اراکین بورڈ و اراکین اصلاح معاشرہ کمیٹی شرکت کریں گی۔
کنوینر ممدوحہ ماجد صاحبہ نے کہا کہ حالات حاضرہ کا جائزہ لینے اور آئندہ کی سرگرمیوں کو تیز تر کرنے کیلئے یہ ورکشاپ مفید ثابت ہوگا۔
مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9550123871, 8826789456 پر رابط کیا جاسکتا ہے۔
جاری کردہ

دفتر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart