سید شاہ نواز جاگیردار کی ایس ایس سی میں کامیابی

ناندیڑ:14/مئی (راست) ناندیڑ کے ناگ ارجنا پبلک اسکول میں زیر تعلیم سید شاہ نواز جاگیردار ابن سید مختار جاگیردار نے امسال سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت دہم کے سالانہ امتحان میں 89 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان کی کامیابی میں جناب عرفان لولانیہ سر اور حامد حسین سروری سر کی رہنمائی و کوچنگ کا بڑا دخل رہاہے۔ شاہ نواز جاگیردار کی اس شاندار کامیابی پر انہیں عزیز و اقارب، دوست احباب کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں