محمد ﷺ کی تعلیمات


مکرمی! آئیے آج ہم محمد ﷺ کی تعلیمات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔اسلام کے ماننے والے کسی دوسرے مذہب کی برائی نہ کریں،ایک اچھا انسان ہمیشہ اچھا سوچتا ہے اور ہمیشہ اچھا راستہ اختیار کرتا ہے،ضرورت مندوں کی چھپ کر مدد کرو اور اس کی تشہیر مت کرو،اچھی باتیں کھل کر کہنی چاہئے،جو لوگ محبت،رحم اور لگائو رکھتے ہیں ان کیلئے جنت کے راستے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں،وہ لوگ جوحسد،جلن اور تشدد سے بھرے ہوتے ہیں،ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔،ہم جب تک زندہ ہیں ہمیں اپنے علم کو بڑھاتے رہنا چاہئے اور نئ نئ چیز سیکھتے رہنا چاہئے کیونکہ علم سے زیادہ قیمتی کچھ بھی نہیں ہے،اگر تمہارے اولاد نہیں ہے تو اداس مت ہو یتیموں کو گھر لائو اور انہیں اپنی اولاد کی طرح پالو،ہمارے والدین ہمارے پہلے استاد ہوتے ہیں اس لئے ان کے بتائے راستے پر چلنا چاہئے،تعلیم انسان کا سب سے بڑا زیور ہے،لیکن تعلیم دینے کے کام کو بزنس نہیں بنانا چاہئے،تعلیم کا مقصد ہمارے اندر اچھائی پیدا کرنا ہونا چاہئے تاکہ ہم سماج میں اپنا مثبت رول ادا کرسکیں،جب ہمارے پاس دولت آئے تب ہمیں الله کا شکر ادا کرنا چاہئےاور مشکل گھڑی میں ہمیں اس کی پناہ میں آنا چاہئے اس سے ہماری زندگی آسان ہو جاتی ہے۔،ہمیں اپنی نجات کا راستہ خود تلاش کرنا چاہئے،ہمیں قرآن اور حدیث کی باتوں کو ان کی گہرائی میں جا کر ماننا چاہئے تاکہ بروز قیامت ہم الله کے سامنے کھڑے ہو سکیں۔
شفیق الرحمٰننئ دہلی

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں