معتمد مدرسہ منیر الہدیٰ کاماریڈی کے سفر عمرہ کی سعادت پر تہنیتی تقریب

Views: 8
Avantgardia

مولانا عابد قاسمی صاحب نظام آباد کا خصوصی خطاب

مدرسہ منیر الہدی کاماریڈی میں 5 اکتوبر 2019ء بروز ہفتہ صبح بعد نمازظہر مدرسہ منیر الہدیٰ کاماریڈی میں معتمد مدرسہ محترم جناب اجو میاں صاحب کے سفر عمرہ پر روانگی کے موقع پر منجانب انتظامی کمیٹی مدرسہ منیر الہدیٰ کاماریڈی ایک تہنیتی تقریب منعقد کیا جارہا ہے۔ اس تہنیتی تقریب کی صدارت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب سرپرست مدرسہ ہذا و نائب صدر جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ و آندھرا فرمائیں گے،اور بحیثیت مہمانِ خصوصی حضرت مولانا عابد قاسمی صاحب نظام آباد شرکت فرمائیں گے اور فضائل عمرہ پر خصوصی خطاب بھی فرمائیں گے۔لہذا تمام مرد وخواتین سے اس زرین موقع سے استفادہ کی پرخلوص درخواست کی جاتی ہے۔*الداعیان: ناظم مدرسہ مولانا شیخ احمد مظاہری، حافظ محمد شرف الدین حلیمی و جمیع معلمات عملہ و اراکین مدرسہ منیر الہدیٰ کاماریڈی

*مزید تفصیلات کے لئے 9502135512

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart