نماز وتر

Views: 43
Avantgardia

مولانا علی احمد قاسمی
نماز وتر واجب ہے اس کے پڑھنے کی تاکید فرض کی طرح آئی ہے ۔ اگر چھوٹ جائے تو اس کی قضا واجب ہے اور بلا ناغہ عذر قصدا چھوڑنا بڑا گناہ ہے۔ نماز وتر کی تین رکعتیں ہیں : دو رکعت پڑھ کر قعدہ کیا جاتا ہے اور التحیات پڑھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں ، پھر کھڑے ہوکر سورۂ فاتحہ اور سورہ پڑھتے ہیں اس کے بعد کانوں تک دونوں ہاتھ اٹھاتے ہیں اور اللہ اکبر کہہ کر پھر دونوں ہاتھ باندھ کر دائے قنوت آہستہ پڑھتے ہیں، پھر دعائے قنوت پڑھ کر رکوع کرکے باقی نماز حسب قاعدہ پوری کرتے ہیں ۔ دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے۔ اگر وہ یاد نہ ہو تو
رَبَّنَا اٰتِنَا یا یا ربِّ یاربِّ پڑھ لیا جائے اور اگر بھول کر رکوع میں چلا جائے تو پھر کھڑا ہوکر نہ پڑھے ، سجدۂ سہو کرے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart