واجبات نماز

Views: 47
Avantgardia

مولانا محمد علی صاحب قاسمی





سوال: واجبات نماز کتنے ہیں؟
جواب: واجبات نماز چودہ ہیں:
(۱) فاتحہ پڑھنا۔
(۲) ایک سورت یا تین آیتیں فرض کی کوئی سی دو رکعتوں میں پڑھنا اور وتر ونفل کی سب رکعتوں میں پڑھنا۔
(۳) پہلی دو رکعتوں کو سورت کے لیے متعین کرنا۔
(۴) فاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا۔
(۵) تعدیل ارکان یعنی ہر رکن کو اچھی طرح سے ادا کرنا۔
(۶) پہلا قعدہ کرنا۔
(۷) پہلے قعدہ میں تشہد پڑھنا۔
(۸) تشہد پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے فورا کھڑا ہونا۔
(۹) لفظ السلام کہنا۔
(۱۰) وتروں میں دعائے قنوت پڑھنا۔
(۱۱) دونوں عیدوں میں زائد تکبیریں کہنا۔
(۱۲) عید کی نماز میں دوسری رکعت کے رکوع کی تکبیر کہنا۔
(۱۳) امام کو نماز فجر، نماز جمعہ، نماز عیدین اور مغرب اور عشا کی پہلی دو رکعتوں میں زور سے قرأت کرنا ایسے ہی تراویح میں اور رمضان کے وتر میں امام کو قرأ ت آواز سے کرنا ۔
(۱۴) ظہر و عصر میں قرأت آہستہ پڑھنا۔



Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart