پہلا جدول اور دوسرا جدول (آخری قسط)

Views: 22
Spread the love
Avantgardia

محمد یاسین جہازی

سیکشن 13 (3) اور 16 (3) کو دیکھیے)
چیف انفارمیشن کمشنر/ انفارمیشن کمشنر/ ریاستی چیف انفارمیشن کمشنر/ ریاستی انفارمیشن کمشنر کے ذریعے تیار کیا جانے والا حلف نامہ یا عہد نامہ
میری ………..تقرری چیف انفارمیشن کمشنر/ انفارمیشن کمشنر/ ریاستی چیف انفارمیشن کمشنر/ ریاستی انفارمیشن کمشنر کی پوسٹ پر ہوئی ہے، میں خدا کے نام کی قسم کھاکر عہد کرتا ہوں کہ
حکومت ہند کے آئین پر ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ قائم رہوں گا۔
اور ہندستان کی فرماں روائی اور سالمیت کو بحال رکھوں گا۔
اور میں حسب دستور اور وفاداری کے ساتھ، اپنی پوری صلاحیت، معلومات اوراجتہاد سے، کسی خوف، طرف داری، محبت یا عداوت کے بغیر اپنے عہدے کی ذمہ داری نبھاوں گا۔
اور میں آئین و قوانین کی بالادستی قائم رکھوں گا۔
دوسرا شیڈول
(سیکشن 24 کو دیکھیں)
مرکزی حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے انٹلی جینس اور دفاعی ادارے
(1) انٹلی جینس بیورو۔
(2) سکریٹریٹ وزارت کا ریسرچ اور انالائسس ونگ(کابینہ کے عہدہ سکریٹری کاتحقیقاتی و تجزیاتی شعبہ)۔
(3) ریونیو انٹلی جینس کا ڈائریکٹوریٹ (آمدنی کی معلومات کا شعبہ)
(4) مرکزی اقتصادی انٹلی جینس بیورو۔
(5) انفورسمنٹ کا ڈائریکٹو ریٹ (نفاذ کا شعبہ)
(6) نارکوٹکس کنٹرول بیورو۔
(7) ایویشن ریسرچ سینٹر (ہوابازی کی تحقیقات کا مرکز)
(8) اسپیشل فرنٹیر فورس (اسپیشل سرحدی فوج)
(9) سرحدی تحفظ فوج۔
(10) مرکزی ریزور پولیس فورس (مرکز کے لیے مستقل فوج)
(11) انڈو تبتی بارڈر پولیس۔
(12) مرکزی صنعتی تحفظ فورس۔
(13) نیشنل سکیورٹی گارڈ (قومی تحفظ کے محافظین)
(14) آسام رائفلس۔
(15) اسپیشل سروس بیورو۔
(16) اسپیشل برانچ (سی۔ آئی۔ ڈی) برائے انڈومان اور نیکوبار۔
(17) کرائم برانچ۔ سی آئی ڈی۔ سی بی، دادرا اور نگر حویلی۔
(18) اسپیشل برانچ لکشدیپ پولیس۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart