اگر آپ اللہ کے لئے قربانی کرتے ہیں تو اللہ کے لئے گندگی بھی نہ پھیلائیں :مفتی محمد سفیان قاسمی

Views: 37
Avantgardia

جھارکھنڈ میں ضلع گڈا کے تحت واقع کیتھ پورہ عیدگاہ میں اس مرتبہ عید الاضحٰی کی نماز سوا آٹھ بجے صبح ادا کی گئی. نماز سے قبل مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے عیدگاہ کے امام مفتی محمد سفیان قاسمی نے کہا کہ قربانی کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے دلوں میں بھی وہی جذبہ موجزن ہوجاءے جو سیدنا ابراہیم علیہ الصلاۃ و السلام کے دل میں موجزن تھا. وہ ایمانی جذبہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کا حکم ہمارے سامنے آجائے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل جسمانی مشقت سے ہو سکتی ہو تو اس سے گریز نہ کریں، اگر مالی تعاون سے ہو سکتی ہو تو اس سے بھی دریغ نہ کریں حتی کہ اگر جان کی قربانی پیش کرنی پڑے تو اللہ کے حکم کی تعمیل میں اس کے لئے بھی تیار رہیں.

مفتی سفیان قاسمی نے کہا کہ قربانی کے موقع سے کئی دنوں بلکہ ہفتوں تک مسلم محلوں میں جس طرح گندگی اور بدبو ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے اور وہاں سے گزرنے والے مسلم و غیر مسلم لوگوں کو بے انتہا تکلیف ہوتی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے نہیں لگتا کہ یہ اسی اسلام کے ماننے والوں کا محلہ ہے جو پاکی و صفائی کو ایمان کا آدھا حصہ قرار دیتا ہے. انھوں نے کہا کہ جس طرح قربانی کرنا اللہ کا حکم ہے اسی طرح گندگی پھیلا کر یا کسی اور طرح سے لوگوں کو تکلیف نہ پہنچانا بھی اللہ کا حکم ہے. لہذا اگر آپ اللہ کے حکم کی تعمیل میں قربانی کرتے ہیں تو اللہ کے حکم کی تعمیل میں گندگی بھی نہ پھیلائیں. جس طرح قربانی کرنا ثواب کا کام ہے اسی طرح گندگی پھیلا کر لوگوں کو تکلیف دینابھی گناہ کا کام ہے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart