کیتھ پورہ گڈا میں تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد

گڈا ضلع کے تحت واقع گاؤں کیتھ پورہ میں بعد نماز مغرب ایک اجلاس بعنوان تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا اس اجلاس کی صدارت مہمان خصوصی، جمعیۃ علماء ہند کے شعبہ دعوت اسلام کے انچارج مولانا محمد یاسین صاحب قاسمی نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی محمد سفیان قاسمی استاذ مدرسہ حسینہ تجوید القرآن دگھی گڈا نے انجام دیئے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جلسہ مولانا محمد یاسین صاحب قاسمی نے تعلیمی بیداری کے حوالے سے مفید تجاویز پیش کئے. ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ رات بھر جلسہ ہونے کی روایت جو ادھر کچھ علاقوں میں برسہا برس سے چلی آرہی ہے اس کو ختم کیا جانا چاہئے کیونکہ اس میں فائدہ کم اور نقصانات زیادہ ہیں

ان کے علاوہ مفتی محمد نظام الدین قاسمی مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہازقطعہ اور مولانا محمد سرفراز قاسمی سابق استاذ مدرسہ امارت شرعیہ پٹنہ نے پر مغز خطاب کیا. کیتھ پورہ کے مفتی محمد ضیاء الحق اور مولانا محمد عمران قاسمی نے مختصر خطاب کیا. اس پروگرام میں مفتی محمد زاہد امان قاسمی مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبری بسنت راءے اور مولانا محمد سرفراز نائب مہتمم مدرسہ رحمانیہ جہازقطعہ بطور خاص مدعو تھے

واضح رہے کہ اس اجلاس کے انعقاد میں کیتھ پورہ کے نوجوانوں نے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا. کانفرنس کی پہلی نشست بعد نماز مغرب منعقد ہوئی جس میں کیتھ پورہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے جو مختلف مدارس میں زیر تعلیم ہیں انھوں نے تلاوت، نعت، اور تقریر کے ذریعہ بہترین پروگرام پیش کیا جبکہ بعد عشاء علاقے کے مؤقر علماء نے خطاب کیا

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں