انصاف کا اہم ذریعہ’امن‘ہے

Views: 68
Avantgardia

محمد ہاشم(چوڑیوالان، دہلی

کسی سماج میں امن کے ذریعہ بہت جلدانصاف کو یقینی تو نہیں بنایا جاسکتا ہے جس سے تمام شہری فیضیاب ہوسکیں البتہ ایک پر امن ماحول معاشرہ کے لوگوں کو وہ موقع فراہم کرتا ہے جس سے وہ خود کو مثبت کردارمیں مشغول کرسکیں اور اپنی پوری قوت لگاکر اپنی سوسائٹی اور زندگی کی ترقی کیلئے صرف کرسکیں۔سماج کا ایک طبقہ ایسا ہوتا ہے جس کے نزدیک بغیر انصاف کے امن کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ ایسے طبقہ کاکہنا ہوتا ہے کہ پہلے ان کے ساتھ انصاف ہو اور ان کے حقوق دیئے جائیں اس کے بعد ہی ’امن‘ کی ان کی زندگی میں کوئی اہمیت ہوسکتی ہے۔ مگر اس طبقہ کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ امن کا وجود ہی مواقع اور امکانات کا آغاز ہوتاہے جو انجام کارعوام کو انصاف فراہم کرتا ہے۔ سچائی یہ ہے کہ امن ایک ایسی مطلوبہ حالت ہے جو ایک انسان کو کچھ بننے کا موقع دیتی ہے، ہرشخص کو اس امن کے سہارے مواقع دستیاب ہوتے ہیں کہ وہ خود کے منصوبے تیار کریں اور وہ تمام چیزیں حاصل کریں جو وہ چاہتے ہیں۔

سماجی اقتصادی حالات بتاتے ہیں کہ امن سے قبل انصاف پر اصرار کرنے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔ نہ تو انصاف کی فراہمی ہوتی ہے اور نہ ہی امن کی توقع کی جاسکتی ہے۔ ایسی فکر رکھنے والا طبقہ جو امن سے متعلق پہلے ہی منفی رججانات رکھتا ہو وہ انصاف کے تحفظ کے نام پر مستقل جدوجہد کرتا رہے گا۔ اس لئے ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ انصاف پانے کیلئے امن براہ راست قابل عمل فارمولہ تو نہیں ہے البتہ ہمیں یہ محسوس کرنا چاہئے کہ پہلے حالات کو معمول پر لانے کیلئے امن قائم کریں کیونکہ یہی ایک ایسا فارمولہ ہے جو سوسائٹی کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ مستقبل کیلئے مناسب پلاننگ کرسکے۔ پسندیدہ مقاصد جس سے انصاف کی حصولیابی ہوتی ہے اس تک پہنچنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو ان کی خواہشات کے احترام کے ساتھ بااختیار بنایا جائے۔ اسلامی قوانین کے بڑے بڑے جانکارو ں کی مانیں تو انصاف کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سماج میں امن کی اہمیت کو پوری شدت کے ساتھ اجاگر کیا جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart