اسرائیلی ،امریکی اشیاء کا بائیکاٹ کریں

مکرمی! وطن عزیز کے لوگ جہاں تک ممکن ہوامریکی اوراسرائیلی اشیاء کے استعمال سے پر ہیز کریں۔کیونکہ ہمارے ذریعے خریدے گئے سامان کے پیسوں سے ہی اسرائیل فلسطین پر تو امریکہ پوری دنیا کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ہم ایک کوکا کولا کی بوتل خرید کر بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کی ہلاکت کا سبب بنتے ہیں۔اگر مسلمان اسرائیل پروڈکٹس بالخصوص کوکا کولا اور پیسپی کا استعمال بند کر دیں تو بھی اسرائیل اور امریکہ کی معشیت کو بہت چوٹ پہنچے گی۔اس لئے مسلمانوں کو بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کوکا کولا اور پیسپی کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ ملک کے لوگ اپنے ملک کی اشیاء استعمال کریں تاکہ ملک کی معشیت کو مضبوطی ملے۔ اسرائیل تشدد کو بڑھاوا دے رہا ہے۔اسرائیل کا نہتے فلسطینی مسلمانوں کو قتل عام اور امریکہ کا دوسرے مسلم ممالک کے وسائل پر قبضے کیلئے آئے دن حملہ کرنا اور وہاں کے نہتے مسلمانوں کا قتل کرنے میں ان کی مضبوط معشیت کا بہت بڑا رول ہے۔گستاخی معاف ہو۔ جانے انجانے میں ہم بھی فلسطین،افغانستان اور عراق میں مسلمانوں پر ہوئے مظالم میں شامل ہیں۔ ہم سارے ہندوستانی ملکر کوکا کولا،پیپسی،کےایف سی،میک ڈونالڈ اور دیگر امریکن ،اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کریں اور اپنے ملک کی چیزیں استعمال میں لائیں تاکہ ملک معاشی اعتبار سے خوب مضبوط ہو۔ہم حکومت ہند سے مانگ کرتے ہیں کہ ملک میں کے ایف سی،میکڈی،کوکاکولا اور پیپسیکو جیسی دیگر اشیاء جو مذکورہ دونوں ممالک کی ہیں،ان کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی لگائے۔ ہم ہندوستانیوں کی روایت رہی ہیکہ ہم ہمیشہ امن و شانتی کی راہ پر چلے ہیں اور ظالم کے خلاف صف آرا ہوئے ہیں۔اس لئے ہم اپنی سابقہ روایت کو قائم رکھتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ جیسے ظالم ملک کی اشیاء کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی لگا کر ان کی معشیت کو چوٹ پہنچائیں۔ذاکر حسین الفلاح فرنٹای میل:hussainzakir650@gmail.com

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں