جمعیۃ یوتھ کلب زیر انتظام جمعیۃ علمائے ہند تعارفی و کارکردگی ڈائلاگ

جمعیت یوتھ کلب کیا ہے .1جمعیت یوتھ کلب ؛ نوجوانوں کی جسمانی اور فکری تربیت کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے، تاکہ ان کے اندر ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا ہو  اور ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرسکیں۔ .2جمعیت یوتھ کلب ؛ نسل نو کی ایسی تعمیر کے لیے کوشاں ہے، جو ملت مسلمہ کی پاسبانی کا فریضہ انجام دے سکے۔

مقاصد جمعیت یوتھ کلب

اس کے دو بنیادی مقاصد ہیں: (1)طاقت ور مومن تیار کرنا ۔ بفرمان نبوی ﷺ :المومن القوی خیر من المومن الضعیف۔ (2) انسانیت کے خدام تیار کرنا ۔ بفرمان نبوی ﷺ: خیرکم من ینفع الناس ۔

پہلا مقصد کےحصول  کے طریقے

پہلا مقصد، یعنی طاقت ور مومن بنانے کے لیے بچوں کو

 بھارت اسکاؤٹ،

 جمناسٹک ،

کراٹے

اور دیگر جسمانی ورزش کرائی جاتی ہے۔

دوسرا مقصد کےحصول  کے طریقے

  اور دوسرا مقصد، یعنی خدام انسانیت تیار کرنے کے لیے ،  انسان سازی اورذہنی تربیت دی جاتی ہے، جس میں حقوق اللہ(Duty to God)، حقوق العباد (Duty to Others) ،اپنے حقوق خ (Duty to Self) ، اسوہ نبوی پر عمل، خدمت خلق کا جذبہ، وطن سے محبت اور جمعیت علمائے ہند سے والہانہ لگاو پیدا کرنے کی ترغیب و تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سیلف ڈیفینس کے ساتھ ساتھ قدرتی یا انسانی آفات  میں وسائل کے بغیر بھی  ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ 

اب تک کی کارکردگی

  13؍ اپریل 2013 سے  ہی’’ جمعیت یوتھ کلب ‘‘انسان سازی کے اس عمل میں سرگرم عمل ہے۔

  اور الحمد للہ اب تک تیرہ ہزار آٹھ سو اٹھاون نوجوانوں کو تربیت دے  چکی ہے۔

   جس میں چھیاسی افراد گورنر ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

   جمعیت یوتھ کلب کی انسانیت دوستی پر مبنی خدمات کی وجہ سے بھارت کے وزیر اعظم  اپنے  من کی بات میں جم کر تعریف کرچکے ہیں ۔

  جمعیت یوتھ کلب کا  یہ سفر جاری ہے۔

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں