جمعیت یوتھ کلب قابل مبارکباد بھی ہے اور قابل تقلید تحریک بھی

Views: 58
Spread the love
Avantgardia

جمعیت یوتھ کلب: پائندہ باد
نئی نسلوں کو ایک ذمہ دار، باشعور اور ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط مستحکم اور قوم و ملت کے لیے نافع بنانے کے مقصد سے، قائد جمعیت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند کے ڈریم پروجیکٹ کے تحت چلنے والا قابل تحسین و تقلید سلسلہ جمعیت یوتھ کلب کے بینر تلے بیسک، ایڈوانس، ہمالیہ ووڈ بیج کورس کی تکمیل پر مغربی یوپی کے کئی اضلاع میں متعدد اختتامی تقریبات منعقد کیے گئے اور کیے جارہے ہیں.
جس کے لیے جمعیت علمائے ہند کے ساتھ بالخصوص اس کے ناظم عمومی حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب حفظہ اللہ اور جمعیت یوتھ کلب کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے.
ابھی کچھ دیر پہلے ہوئے ایک پروگرام کی ایک رپورٹ پیش ہے.
غازی آباد ڈاسنہ میں واقع، قائد جمعیت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند کے زیر انتظام و سرپرستی میں چلنے والا مشہور ادارہ نیفل کے 32 طلبہ کے 2 تا 8 ستمبر 2019، سات ایام کے بیسک اسکاؤٹ ماسٹر ٹرینگ کی تکمیل کے موقع پر منعقد اختتامی پروگرام میں، جمعیت علمائے ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ،شری رام پھل ہریانہ ایل ٹی، شری رامپال سنگھ اے ایل ٹی یوپی، شری ہدایت اللہ، ضلع ٹریننگ کمشنر اسکاؤٹ، شری سلیم تیاگی کونسلر (ایڈوانس)، مولانا واصف بیسک، مولانا طالب بیسک، شری ماجد، شری غفران ٹیچرس نیفل، اور شری مشیر صاحبان نے شرکت و خطاب میں جمعیت یوتھ کلب کے اغراض و مقاصد، بھارت اسکاؤٹ کے مشن، فوائد، طریق کار، قدرتی آفات یا حادثاتی مواقع پر وسائل و اسباب کے بغیر فرسٹ ایڈ، تعاون، میپنگ، بائنرنگ اور ان جیسی ضروری باتیں کہیں. بعد ازاں مولانا محمد یاسین جہازی قاسمی جمعیت علمائے ہند( ناچیز) کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی.
جہازی میڈیا جمعیت ،اس کے ناظم عمومی اور جمعیت یوتھ کلب کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور قارئین و قائدین سے توقع رکھتا ہے کہ اس اچھی تحریک کی حمایت اور اس سے عملی طور پر وابستہ ہونے کی کوشش ضرور کریں گے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart