لجنۃ العلماء و المفتیین ضلع گڈا کے زیر اہتمام فقہی نشست انعقاد پذیر

Views: 37
Spread the love
Avantgardia

( گڈا جھارکھنڈ) .
مدرسہ عربیہ اسلامیہ خرد سانکھی بسنت راءے میں لجنۃ العلماء و المفتیین ضلع گڈا کے زیر اہتمام ایک فقہی نشست کا انعقاد عمل میں آیا. اس نشست میں ضلع گڈا، بانکا اور بھاگلپور کے جلیل القدر علماء کرام و مفتیان عظام نے شرکت کی. یہ مجلس بعد مغرب سے شروع ہو کر 11/بجے رات میں اختتام کو پہنچی. جس کی صدارت مولانا محمد مبارک حسین صاحب قاسمی نے فرمائی. اس فقہی مجلس میں غور و خوض کا موضوع قریہء کبیرہ کی تشریح و تعیین اور اس سے متعلق احکام کے بارے میں تھا. علماء کرام نے فقہی تحقیق سے متعلق لجنہ کے طریقہء کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کا قیام وقت کی اہم ضرورت کی تکمیل ہے. واضح رہے کہ لجنۃ العلماء و المفتیین کا قیام 2016 میں عمل میں آیا. مولانا قاضی محمد شفیق صاحب قاسمی نے کہا کہ شرعی مسئلہ بتلانا ایک نازک اور اہم ذمہ داری ہے اس لئے مکمّل تحقیق کے بعد ہی کوئی مسئلہ بتایا جاءے اور جب دینی مسائل کے بارے میں کوئی سوال کرے تو سائل کے منشا کا بھی جائزہ لیا جائے. مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی بشن پور نے کہا علماء کو چاہیے کہ وہ تحقیقی ذہن بناءے اور اس کے لئے کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے. انھوں نے کہاجب آدمی ایک موبائل رکھ سکتا ہے تو کتابوں کا ذخیرہ کیوں نہیں رکھ سکتا جبکہ مولانا محمد ادریس صاحب مظاہری الحسیینی نے کہا کہ اکابرین سے مربوط رہ کر اس کام کو انجام دیا جاءے.

نشست کا آغاز مولانا قاری محفوظ الرحمان موہن پوری کی تلاوت سے ہوا. لجنہ کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد زاہد قاسمی نے مقصد دعوت پر روشنی ڈالی، مفتی محمد سفیان قاسمی رکن لجنہ نے استقبالیہ پیش کیا اور لجنہ کا مکمل تعارف کرایا جبکہ مفتی محمد اقبال صاحب قاسمی صدر لجنہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا. نشست میں مولانا عبد العزیز صاحب ملکی اور مولانا حافظ نعمان مظاہری کی غیر موجودگی سے کافی خلا محسوس کی گئی کہ یہ دونوں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے تاہم جن علماء کرام نے اظہار خیال کیا ان میں لجنہ کے اراکین مفتی عباد الرحمن صاحب قاسمی، مفتی نور الدین قاسمی اور مفتی عبد السلام قاسمی کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات مولانا محمد سلیم الدین قاسمی باگھاکول ،مولانا محمد شفیق صاحب قاسمی سانکھی اور مولانا محمود صاحب مدرسہ محمود العلوم مال پرتا پور وغیرہ بطور خاص قابل ذکر ہیں. شرکاء مجلس میں مفتی صدیق قاسمی مولانا محمد مناظر الاسلام قاسمی مدرسہ مرغیا چک ،مفتی محمد ارشاد قاسمی بیر بلپور اور مولانا محمد شبیر قاسمی مدرسہ سلیمانیہ سنہولہ ہاٹ،مفتی عبد العزیز قاسمی کوریانہ ،مولانا محمد سرفراز قاسمی جہازقطعہ وغیرہ وغیرہ تھے اخیر میں مفتی غلام سرور قاسمی اور مدرسہ عربیہ اسلامیہ خرد سانکھی کے دیگر اساتذہ نے تمام مہمانوں کی اچھی ضیافت کی.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart