شاہی مسجد فتحپوری میں صلاوۃ التراویح میں قرآن مجید مکمل

نئی دہلی،2جون(نامہ نگار):
چاندنی چوک میں واقع شاہی مسجد فتحپوری کے نائب امام مولوی انس احمد نے شاندار قرات اور تجوید کے ساتھ نہایت خوش الحانی اور دلسوزی کے ساتھ یومیہ سواپارہ سناکر پچھلی شب قرآ ن مجید مکمل کی سعادت حاصل کی اور سامع کے فرائض حافظ صفیان نے بخوبی انجام دئے۔تکمیل قرآن شریف کے موقع پر مقتدیوں نے مولوی انس کوبغل گیر ہو کر کلام الہٰی کی مبارکباد پیش کی نیزنیک خواہشات کااظہار کیا۔اس موقع پر شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نقشبندی نے مختصر مگر جامع انداز میں قرآن کریم کا مفہوم سمجھایااور اس پر عمل پیرا ہونے کی تنبیہ کی۔انہوں نے دوران خطاب لوگوں سے تاکید کی کہ رمضان المبارک کے بقیہ ایام میں مسلمان زیادہ سے زیادہ عبادت وریاضت کا اہتمام کریں،بالخصوص خواتین شاپنگ وغیرہ میں وقت ضائع نہ کریں، کیو نکہ معلوم نہیں کہ یہ مقدس والے ایام دوبارہ سے نصیب ہو پائیں یا نہیں،اسی لئے مبارک دنوں کی اہمیت کو سمجھیں۔ خیال رہے کہ مولوی انس کی جامع مسجد فتحپوری کے مصلیٰ پربحیثیت نائب امام دوسری محراب تھی،جس میں دہلی کے متعدد علاقوں کے مقتدیوں نے شر کت کی۔اختتام پرمفتی مکرم احمدنے امت محمدیہ بالخصوص عالم اسلام اور ملک میں امن و امان کے خصوصی دعاکر ائی،جبکہ اظہار تشکر کے فرائض تقریب کے روح رواں حافظ حماد ایڈوکیٹ نے انجام دئے۔اہم شرکا میں اطہر مرزا، حافظ سعد احمد، حافظ قاسم،ڈاکٹر اخلاق، ڈاکٹر نجیب احمد، سعید خان،ڈاکٹر محمود احمد، الحاج محمد مسلم،محمد جاوید،حافظ غفران نقشبندی سمیت دیگر علاقائی سماجی کارکنان کے نام قابل ذکر ہیں۔

 Website with 5 GB Storage

اپنا تبصرہ بھیجیں