ٹیچرس ڈے کی مناسبت سے نظم

Views: 39
Spread the love
Avantgardia

ہمارے ٹیچر

نتیجہء فکر :محمد سفیان ظفر قاسمی
استاذ مدرسہ حسینیہ تجوید القرآن دگھی گڈا جھارکھنڈ 9955958633

علم کی شمع جلاتے ہیں ہمارے ٹیچر
ملک کی شان بڑھاتے ہیں ہمارے ٹیچر

آدمی ہوکے بھی حیوان سے بد تر ہے جو
اس کو انسان بناتے ہیں ہمارے ٹیچر

ہیں یہی فخر وطن، قابل تعظیم ہیں یہ
علم و تہذیب سکھاتے ہیں ہمارے ٹیچر

جن سے عزت ہو،ترقی ہو، ملے چین و سکوں
ایسے آداب بتاتے ہیں ہمارے ٹیچر

دے کے تعلیم انھیں جو یہاں پسماندہ ہیں
ان کی قسمت کو جگاتے ہیں ہمارے ٹیچر

دیش کی ساری ترقی ہے انھیں کے دم سے
ماہر فن یہ بناتے ہیں ہمارے ٹیچر

کیوں نہ ہم شکر ادا دل سے کریں گے ان کا
کتنی محنت سے پڑھاتے ہیں ہمارے ٹیچر

اے ظفر کہ دو جو کمتر ہے اسے اعلی مقام
اپنی حکمت سے دلاتے ہیں ہمارے ٹیچر

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart