یوم اساتذہ کے موقع پر مہگاواں بلاک کے آفس میں پروگرام کا انعقاد

Views: 44
Spread the love
Avantgardia

گڈا جھارکھنڈ

یوم اساتذہ کے موقع پر مہگاواں بلاک کے آفس میں اساتذہ کے اعزاز میں اور ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کو وداعیہ دینے کے مقصد سے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں مہگاواں بلاک کے مختلف اسکولوں کے اساتذہ، سماجی کارکنان اور سرکاری اہل کار نے شرکت کی. پروگرام کا آغاز 11بجے دن میں ہوا جس کی صدارت جناب مراری چوبے نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سلیمان جہانگیر آزاد نے انجام دیئے. سفیان ظفر گڈاوی مدرس مدرسہ حسینیہ دگھی اور جناب کلیم اللہ پروانہ صاحب نے اپنے اپنے کلام سے سامعین کو محفوظ کیا. مہمان خصوصی کی حیثیت سے مہگاواں اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جناب اشوک کمار مدعو تھے جنہوں مختصر خطاب کیا. ان کے علاوہ جن حضرات نے اساتذہ کی فضیلت و اہمیت پر سامعین سے خطاب کیا ان میں جناب ہری ونس پنڈت ایس ڈی او، جناب سجاد احمد فیض، جناب دھیرج پرکاش بی ڈی او، جناب دلیپ کمار سی ای او، پرمکھ یونس صاحب اور جناب وریندر کمار ایس ڈی پی او وغیرہ وغیرہ تھے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

0

Your Cart