غزل

آگیا رمضاں عبادت کیجئے

ازقلم افتخار حسین احسن.
رابطہ نمبر.6202288565

آگیا رمضاں عبادت کیجیے.
اپنے خالق کی اطاعت کیجیے.

کیجیے قائم صلوات وصوم آپ.
اور قرآں کی تلاوت کیجیے.

نیکیوں کا آگیا موسم بہار.
مال وزر ہے تو سخاوت کیجیے.

روح جب تک جسم میں باقی رہے.
دین وسنت کی اشاعت کیجیے.

جب کبھی آئے مصیبت آپ پر .
اپنے مولی سے شکایت کیجیے

نام روشن کس طرح ہو ملک کا.
اپنے بچوں کو ہدایت کیجیے.

ظالموں کا ساتھ دینا ہے گناہ.
حق پرستوں کی حمایت کیجیے.

شاعری سے جب تمہیں فرصت ملے.
تو کبھی احسن سیاست کیجیے.
…………

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: