اہم خبریں

آہ فیض احمد

مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی میڈیا انچارج جمعیت علمائے ہند

آہ فیض…………………. تم مرنہیں سکتے
انتہائی افسوسناک خبر
نہایت افسوس کے ساتھ خبر دی جا رہی ہے کہ ہمارے ہر دل عزیز نوجوان ساتھی مرکزی اور مکتبہ اسلامی پبلشرز کے کارکن جناب فیض احمد کا آج ڈھائی بجے شب ایمس دہلی میں انتقال ہوگیاہے. انا للہ وانا الیہ راجعون.
اپنے دوست جسے مرحوم لکھتے ہوئے کلیجہ منہ کو آ رہا ہے، تقریباً 12 سال سے مکتبہ میں خدمات انجام دے رہے تھے اور اس سے قبل بلی ماران پرانی دہلی میں مشہور ڈیزائنر بھائی عثمان علی کے یہاں ایک معصوم نوعمر کے طور پر آیاتھا جہاں اس نے چایے بنانے والے کی طرح کام شروع کیا. لیکن ذوق فطرت کچھ تھا. اس نے باقی وقت اپنے شوق سے ڈیزائننگ سیکھنا شروع کیا اور خود سے سیکھ سیکھ کر اور عثمان علی کہ توجہ سے وہ اتنا ماہر بنا کہ اس کی بدولت اسے مکتبہ میں جگہ لگ گئی. وہ ایک بہترین ڈیزائنر بن گیا اور وہ جمعیت علماء ہند کا بھی خارجی وقت میں حسب طلب ڈیزائیننگ کا کام کرتا تھا. اس کی وجہ سے بندہ سے تعلق تھا. اگر رات گیارہ بجے بھی کوئی کام کرنے کو کہا جاتا تو تیار ہو جاتا. بڑا پر عزم نوجوان تھا. ابھی ڈھائی سال قبل شادی ہوئی تھی ایک بچی ہے. میت کو بسیٹھہ مدھوبنی بہار لے جایا جا رہا ہے.
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں جگہ عنایت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: