اہم خبریں
Trending

کورونا وائرس میں‌سوشل ڈیس ٹینسنگ نہ بنانا حرام ہے:‌مولانا محمود مدنی

COVID-19 پر بین المذاہب مکالمات کے آن لائن پروگرام میں مختلف مذہبی رھنماوں کا اظہار خیالات

پرمارتھ نیکیتن یوٹیوب چینل کے ایک لائیو پروگرام میں‌جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود مدنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یہ سوچنا ضروری ہے کہ انسانیت خطرے میں‌ہے، اس لیے اس کے خلاف جو ہیلتھ ورکر اور ڈاکٹرس وغیرہ اپنی جان کو خطرے میں‌ڈال کر لگے ہوئے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، اور جو لوگ احتیاط نہیں‌کر رہے ہیں‌اور سوشل ڈیس ٹینسنگ نہیں بنا رہے ہیں، وہ حرام کام کر رہے ہیں.
مولانا مدنی نے اپنا کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس لاک ڈون میں‌ہمیں‌احتیاط اور صبر سے کام لینا ضروری ہے. اگر ایسا نہیں‌کریں‌گے، تو ہوسکتا ہے کہ ہم اپنے عزیزوں‌کو کھودیں، یا ہمارے عزیز ہمیں‌کھودیں.
اس لاک ڈون میں تنظیمیں کیا کر رہی ہیں، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ جمعیت کی مرکزی و مقامی یونٹیں ایک لاکھ فیمیلی تک کھانا پکا کرپہنچانے کا کام کر رہی ہیں اور راشن تقسیم کا کام جاری ہے. انھوں نے جمعیت کی دوسری خدمت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں‌کے لیے پی پی ای تیار کرانے کی کوشش جاری ہے. اور تیسرے کام کی اپیل میں‌اسپین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ ہیلتھ ورکروں کے لیے گفٹ بھیجنے کا کام کریں.
اس لاک ڈون میں‌اپنے دھرم سے کیسے جڑے رہ سکتے ہیں کہ سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق اکٹھا ہونا نقصان دہ ہے ، تو اکٹھا ہونا باعث گنا ہ ہوگا اور گناہ کا کام کرتے ہوئے ہم اپنے خدا کو راضی کیسے کرسکتے ہیں، اس لیے ڈس ٹین سینگ بنانا ضروری ہے. انھوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مالک کو راضی کرنے کے لیے سب سے اچھا کام یہ ہے کہ اس کے بندوں کو راضی کیا جائے، اور اس کے لیے ہر شخص دس دس فیمیلی کو گود لے لے، سرکار کے بھروسے پر رہیں‌گے، تو کام نہیں‌چل پائے گا، انھوں‌نے ایک حدیث کو کوڈ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے غصہ کو کم کرنے کےلیے صدقہ کرنا ضروری ہے. انھوں نے اپنے سبھی لوگوں سے یہ اپیل کی سب حضرات اپنے اپنے پڑوسیوں‌کو گود لینے کی کوشش کریں. اگر دس کو نہیں‌لے سکتے، تو کم از کم ایک ایک پڑوسی کو گود لینے کا تہیا کرلیں.
پروگرام سے سوامی چیدانند، ،بھگوتی سرسوتی ، فادرپھال، اکالی تخت کے ذمہ دار اور دیگر حضرات نے خطاب کیا، آپ اس پروگرام کو درج ذیل لنک پ دیکھ سکتے ہیں،
یہاں کلک کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close