مضامین

اجلاس مجلس عاملہ قسط نمبر 04

ماسٹر محمد شمس الضحیٰ کھٹنوی سابق صدر جمعیت علمائے سنتھال پرگنہ

مورخہ5/ دسمبر1965ء بمقام روپنی موہن پور دیوگھر بروز اتوار مجلس عاملہ جمعیت علمائے سنتھال پرگنہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حافظ محمد قمر الدین بنیارا کی تلاوت، محمد نظام الدین روپنی کی نعت کے بعد مولانا عباس احمد قاسمی لوبندھا نے جماعتی و اسلامی زندگی پر بصیرت افروز خطاب کیا، مولانا شمس الحق صدیقی لوچنی ناظم اعلیٰ نے گذشتہ کارروائی کی خواندگی کی، جس کی حاضرین نے یک زبان ہوکر تائید کی۔گوشوارہ آمدو خرچ برائے 1964-65ء اور بجٹ پیش کیا گیا۔ اس اجلاس میں سہ روزہ کانفرنس کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے یہ طے کیا گیا کہ مرکزی و ریاستی جمعیت علما کے ذمہ داران کے علاوہ مولانا ابوالوفاء صاحب شاہ جہاں پوری اور وزرا کو مدعو کیا جائے۔اس میں ایک تیاری کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے مالیات کی فراہمی کا ایک خاکہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔اس میں مجلس استقبالیہ بھی بنائی گئی، جس کے صدر جناب ماسٹرمحمد شمس الضحیٰ صاحب، ناظم عمومی مولانا محمد صفیر الدین روپنی، ناظم نشرو اشاعت مسٹر عبدالجبار صاحب، رئیس اعظم بلتھر، نائب ناظم مولوی محمد داود پلواہی اور خازن محمد اسماعیل صاحب اسنہاں بنائے گئے۔
گیا بہار میں بتاریخ 15/تا 17/ اپریل 1966ء کوبائیسواں اجلاس عام کی تیاری کے لیے مورخہ14/ نومبر1965 کو پٹنہ میں منعقد میٹنگ میں ضلع جمعیت کی طرف سے ایک ہزار روپیے کی پیشکش کی گئی۔
18،19/ دسمبر1965ء میں منعقد مرکزی اجلاس مجلس منتظمہ دہلی میں ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے ماسٹرمحمد شمس الضحیٰ صاحب کھٹنئی صدر جمعیت علمائے ضلع سنتھال پرگنہ، مولانا محمد شمس الحق صاحب لوچنی ناظم اعلیٰ جمعیت علمائے سنتھال پرگنہ، اور ماسٹر محمد شفیع الہدیٰ صاحب نائب صدر جمعیت علمائے سنتھال پرگنہ نے شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: