اہم خبریں

اختر حنیف ڈائریکٹر وزارت ٹرانسپورٹ حکومت ہند کی تدفین جمعیت کوڈ ٹیم نے کی

اختر حنیف ڈائریکٹر وزارت ٹرانسپورٹ حکومت ہند کا انتقال
جمعیۃ علماء ہند کی کووڈ ہیلپ ٹیم نے جنازہ اور تدفین کی ذمہ داری ادا کی
نئی دہلی:24/اپریل
جناب اختر حنیف ڈائریکٹر وزارت ٹرانسپورٹ حکومت ہند اور ا سسٹنٹ ڈائریکٹر شری نتن گڈکری آفس کا دہلی کے ویمہنس نیاتی ہستپال نہرو نگر میں کووڈ۔۱۹ کی وجہ سے آج24/اپریل2021ء کو صبح پانچ بجے انتقال ہو گیا۔ مرحوم59/سال کے تھے۔مسٹر اکرام رضوی جوائنٹ سکریٹری وزارت تعلیم حکو مت ہند نے ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں تعاون کے لیے جناب مولانا نیاز احمد فاروقی صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ہند سے رابطہ کیا۔ چنانچہ ان کی ہدایت پر مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور مولانا عظیم اللہ صدیقی نے مرحوم کے اہل خانہ سے رابطہ اور باہمی رابطہ کے ذریعہ ان کی لاش دفتر جمعیۃ علماء ہند نئی دہلی کے احاطے میں لائی گئی، جہاں جمعیۃ علماء ہند کے سیئنر آرگنائزر اور امام وخطیب مسجد عبدالنبی کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔نماز میں ان کے دفتر کے سینئر افسران اور جمعیۃ علماء ہند سے مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولاناعظیم اللہ صدیقی، مولانا یسین جہازی سمیت بڑی تعداد میں ذمہ داران شریک ہوئے۔ تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں ہوئی۔ تدفین کے بعد مولانا یسین جہازی صاحب نے دعاء کرائی۔آج کے آپریشن کی ذمہ داری ماسٹر شفیع اللہ، مولانا ضیا ء اللہ نے ادا کی۔
واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند کووڈ۔19کی تباہی کے آغاز سے ہی لگاتار متاثرہ متوفی شخص کی تدفین کی ذمہ داری ادا کررہی ہے۔اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی صاحب نے باضابطہ ایک ٹیم تشکیل دے رکھی ہے، بالخصوص تدفین او ر تعاون والے معاملے کی نگرانی حسب منشا مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہنداور مولانا عابد قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی اور مولانا ضیاء اللہ قاسمی اورجمعیۃ یوتھ کلب کی ایک ٹیم کام کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: