مضامین

اسلام میں نظریے کی ہدایت

محمد یاسین جہازی

اسلام میں نظریے کی ہدایت
محمد یاسین جہازی
بیسویں صدی کے ایک مشہور مفکر سیگمن فرائڈ (Sigmund Freud)نے دماغ اور سوچ کی طاقت پر بہت گہری تحقیق کی ہے۔فرائڈ کے مطابق دماغ کے تین حصے ہیں:
1۔ شعوری دماغ (Conscious)
2۔ تحت الشعوری دماغ (subconscious)
3۔ بے ہوش دماغ (Unconscious)
دماغ کے سو حصے ہوتے ہیں، جس میں شعوری دماغ صرف 8 پرسینٹ ہوتا ہے، ہماری حالیہ معلومات کے سارے امور یہی حصہ انجام دیتا ہے۔ تحت الشعوری دماغ صرف 2 پرسینٹ ہوتا ہے۔ اس حصے کا کام بالعموم دماغ میں موجود معلومات کو ضرورت پڑنے پر ایکٹیو کرتا ہے۔ جب ایک شخص کسی چیز کے بارے میں سوچتا ہے، تو اس کے سامنے دو فکری زاویے کھلتے ہیں : ایک اسے مثبت اور مستحکم فکر کی طرف لے جاتا ہے اور دوسرا منفی اور متزلزل ڈگر کی رہنمائی کرتا ہے۔ اور یہی وہ موقع ہوتا ہے، جہاں انسان اپنی سوچ کی وجہ سے یا تو کامیابی حاصل کرلیتا ہے، یا پھر ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہوتا رہتا ہے۔
اسلام نے ہمیشہ مثبت اور مستحکم فکر کی ہدایت دی ہے اور منفی خیالات پر پابندی عائد کی ہے۔ ارشاد خداوندی ہے کہ
وَلَا تَيْأَسُوا مِن رَّوْحِ اللَّهِ ۖ إِنَّهُ لَا يَيْأَسُ مِن رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ (87) سورۃ یوسف)
اللہ کی رحمت سے مایوس مت ہو، مایوس صرف بے ایمان لوگ ہوا کرتے ہیں۔
اس آیت کے مطابق مایوسی یعنی منفی سوچ دائمی ناکامی کا سبب بن سکتی ہے۔
سرور کائنات ﷺ فرماتے ہیں کہ دعا قبول ہونے کے لیے اس یقین کے ساتھ دعا کرنا ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ضرور قبول کریں گے۔
یعنی سب سے پہلے اپنے تحت الشعوری دماغ میں یہ پختہ یقین پیدا کرلینا ضروری ہے کہ جو کام کرنے جارہے ہیں، وہ ہوکر رہے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے مطابق حالات پیدا کردیں گے۔ ایک اور حدیث میں نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں کہ
میں بندے کے ساتھ اس کی سوچ کے مطابق معاملہ کرتا ہوں ۔ اگر بندے نے یہ سوچ لیا کہ اس کام میں اللہ تعالیٰ مجھے ضرور کامیابی دیں گے ۔ تو یہ مثبت سوچ اور پختہ یقین اسے ضرور کامیابی دلائے گی ۔
آپ تاریخ سے بہ خوبی واقف ہیں کہ خلفائے راشدین نے 633 سے 661 کل 30 سالوں کے درمیان اسلام کی سلطنت و سرحد کو عرب سے عجم تک پہنچا دیا ، اس کے پیچھے کون سی طاقت کارفرما تھی۔ ظاہر سی بات ہے کہ اس کے پیچھے ایمان و یقین کی قوت اور اعمال کی پختگی کار فرما تھی
و انتم الاعلون ان کنتم مومنین۔
یقین مانیے آپ زندگی میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوسکتے ہیں اگر مثبت سوچ کے ساتھ کوئی کام کرتے ہیں ۔
یقین محکم، عمل پیہم محبت فاتح عالم
جہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: