اہم خبریں

اسوۂ محمدیہ ﷺ ہر دور کے لیے حقوق انسانی کا عالمی دستور

جامعہ شاہ ولی اللہ ایک مینار مسجد للیتا پارک دہلی میں افتتاحِ بخاری شریف کے موقع پر علماء کرام کا خطاب

نئی دہلی (پریس ریلیز) 7 اگست2022۔احترام ِانسانی اور بنی نوع انسانی کے مابین مساوات اور بنیادی حقوق کا جوتصورآج سے پندرہ صدی قبل اسلام نے پیش کیا ہے وہ دور ِ جدیدکے ساتھ ساتھ ہر دور کے لیے ایک مکمل دستور ہے اور اسوۂ محمدیہ ﷺ ہر دور کے لیے حقوق انسانی کا عالمی اعلامیہ ہے، چنانچہ بین مذاہب مکالماتی عمل کا اولین نمونہ ہمیں پیغمبر اسلامﷺ کی حیات میں ہی ملتا ہے اور آج پھر دنیا کو اسی نہج پر کام کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار جامعہ شاہ ولی اللہ ایک مینار مسجد للیتا پارک لکشمی نگر دہلی میں افتتاح بخاری کے موقع پر علما کرام اور عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے روح ِرواں ڈاکٹر مولانا عمیر احمد الیاسی نے کیا۔اس سے قبل عظمت ِ بخاری اور امام بخاریؒ کی رفعت ِ شان پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتی آصف اقبال قاسمی نے کہا کہ تدوین ِبخاری کے لیے امام بخاریؒ کی جانفشانی اور کردارو عمل کی بلندی ان اساطین ِعلم حدیث کے مسلمانوں پرعظیم احسانات کی واضح دلیل ہے اور یہ انہیں محدثین کی قربانیوں کا ماحصل ہے کہ ہادیئ عالم ﷺ کے قول وعمل بلا کم وکاست محفوظ امت کے لیے سرمایہئ ہدایت ہیں۔ بعد ازیں مفتی طاہر حسین چیف قاضی صوبہ دہلی نے اصلاح ِنیت پر زور دیتے ہوئے نیت کے مطابق مرتب ہونے والے اثرات پر اپنے تجربات شیئر کیے۔ مساجد کی اسلامی حیثیت اور ان کے شرعی استعمال پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے مفتی نثاراحمد حسینی قاضیئ شریعت چاندنی چوک دہلی نے ایک مینار مسجد کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقا ضہ ہمیں مساجد کے استعمال میں وسعت ِ فکر وعمل کی دعوت دیتا ہے۔جمعیۃ علما ہند سدبھاؤنا منچ کے کنوینرمولانا جاوید صدیقی قاسمی نے عظمتِ اہل ِ بیت اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد کے تناظر میں احادیث ِرسولﷺ کے کردار پر اہم خطاب فرمایا۔بخاری شریف کا افتتاحی درس دیتے ہوئے بڑی مسجد کے امام ونائب صدر جمعیۃ علما دہلی مولانا عبدالحنان قاسمی نے انسان کے عمل میں اخلاص کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے نیت کے موضوع پر امام بخاری کی ذکرکردہ پہلی حدیث کی معنویت کو سمجھایا۔ پروگرام کی نظامت کررہے متعلقہ مسجد کے خطیب وجامعہ کے ذمہ دار مفتی عبدالواحد قاسمی نے تعلیمی پیش رفت کا تذکرہ کیا اور اہل ِ محلہ کے لیے اس دن کو تاریخی دن قرار دیتے ہوئے اہل محلہ کا شکریہ ادا کیا، پروگرام میں قاری عبدالسمیع جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علما ہند،قاری عمران امام وخطیب انار مسجد لکشمی نگر،مفتی عادل قاسمی امام وخطیب محمدی مسجد،مفتی مشاہد امام پٹنہ والی مسجد، مفتی اشرف امینی اور ڈاکٹرشمش الآفاق نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میں مفتی عبدالصمد، سید شاداب رضا،مولانا عرفان قاسمی،مولانا عبدالرافع قاسمی وقف دارالعلوم دیوبند،مفتی شفاعت قاسمی،مفتی طیب،مفتی مختار،مولانا ضیاء اللہ قاسمی ومولانا یاسین قاسمی جمعیۃ علما ہند،مولانا ضیاء الرحمن، قاری شعیب،قاری سفیان،قاری یوسف،قاری خلیل مجددی،قاری عبدالمنان، محمد شاہد،حاجی یوسف،مجیب الرحمن،حاجی اقبال،سرفرازعلیگ،ایس ٹی رضا،ڈاکٹر عمران،ڈاکٹر گلفام، ڈاکٹر عاصم،محمد صابر، ابومحمد، نوشاد گیاوی، ڈی ایم ملک،محمد شکیل،حاجی سلیم،سی اے محمد منظر، محمد عاصم، بھائی ابرار،انجینئر جمال،بھائی تنزیل کے علاوہ سیکڑوں سامعین نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
%d bloggers like this: