اہم خبریں

الفلاح فرنٹ صدر اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی کو صدمہ

اعظم گڑھ ،12 نومبر (پریس ریلیز) الفلاح فرنٹ کے صدر کے چچیرے بھائی اعجاز احمد عرف جھلر کا گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔موصوف فرنٹ کے صدر اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین کے کافی نزدیکی اور سرپرست تھے۔آپ نے ذاکر حسین کے مشکل اوقات میں کافی ساتھ دیا۔اس موقع پر ذاکر حسین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اعجاز احمد کا ہمارے درمیان سے جانا نہ صرف خاکسار کا ذاتی نقصان ہے بلکہ آپ کے جانے سے ہماری فیملی میں ایک ایسی خلاء پیدا ہوئی ہے جس کی بھرپائ مکن نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اعجاز احمد ایک نڈر،بے باک اور ارادے کے پکے انسان تھے۔پسماندگان میں دو بیٹے محمد وسیم ا،محمد فہیم اور تین بیٹیاں ہیں۔اعجاز احمد عرف جھلر کے سانحہء ارتحال پر محمدحسین عرف پٹھن خان،محمد ساجد،محمد قیوم (ملیشیا) ریاض احمد،امتیاز احمد،فیاض احمد،شہباز احمد،محمد ایوب،توقیر احمد،سرفراز احمد،محمد مزمل،محمد عاصم،رفیع احمد،محمد شاداب،محمد ظفر،ماسٹر عالم زیب،عبدالرحیم خان،خلیق الرحمٰن،حافظ ذیشان ودیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اعجاز احمد کا شجرہء نسب افغانستان کے یوسف زئ قبیلے سے جاکرملتاہے۔موصوف کاگائوں سیدھا سلطان پور فارسی لفظ ہے۔جس کے معنی30 گائوں کا مالک۔اعجاز احمد زمیندار خاندان سے تھے ۔آپ کی زمینداری اطراف کے تیس گائوں میں تھی۔جماعت اسلامی کی معروف شخصیت اور متعدد کتابوں کے مصنف صدرالدین اصلاحی اور اعجاز احمد آپس میں خاندان سے بھائ تھے۔وہیں مدرستہ الاصلاح کے بانی سیدھا سلطان پور باشندہ مولانا شفیع رح، اردو کے شاعر خلیل الرحمٰن آعظمی اور موجودہ دور کے مقبول شاعر اور نغمہ نگار شکیل آعظمی کا تعلق آپ ہی کے خاندان سے ہے۔اللہ سے دعا ہیکہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close