اہم خبریں

المناک حادثہ

ہارون الرشید کے صاحبزادے کی ایکسیڈنٹ سے موت

بسنت راءے ،گڈا جھارکھنڈ

گڈا ضلع کے پرسیہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد صبغت اللہ جو ہارون الرشید صاحب سکریٹری مدرسہ قمر الاسلام کوریانہ کے صاحبزادے ہیں، آج کھگڑیا جاتے ہوئے سڑک حادثے میں بری طرح زخمی ہوگئے اور آناً فاناً ان کا انتقال ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون، بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی بائک سے کھگڑیا جا رہے تھے، وہیں راستہ میں کسی گاڑی سے ٹکر ہوگئ اس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے اور جاءے حادثہ پر ہی ان کی موت ہو گئی، پھر پولیس کے ذریعے ان کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی

تا دم تحریر متعلقین ان کی لاش یہاں لانے کے لئے کھگڑیا کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، جنازے کی نماز کب ہوگی فی الحال اس کی اطلاع ابھی نہیں آئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: