غزل

اپنا اسے بنا کے چلو آج دیکھ لیں

نتیجہ فکر افتخار حسین احسن
رابطہ نمبر 6202288565

مولی سے لو لگاکے چلو آج دیکھ لیں.
روٹھا ہے تو منا کے چلو آج دیکھ لیں.

ہوگی ضرور آپ کی آسان مشکلیں.
مسجد میں سر جھکا کے چلو آج دیکھ لیں.

مخلص ہمارا آپ کا ہمدر کون ہے.
غربت میں آزماکے چلو آج دیکھ لیں.

ہوتا ہے سنگ دل بھی کبھی موم اس لیے.
شمع وفا جلاکے چلو آج دیکھ لیں.

شاید نصیبہ آپ کا بیدار ہو بھی جاے.
نقش دوئ مٹا کے چلو آج دیکھ لیں.

لطف وکرم کا ابر وہ برساےگا ضرور.
اک اشک ہی بہاکے چلو آج دیکھ لیں.

احسن اسے بھی اپنی خطا کا ہے اعتراف.
اپنا اسے بنا کے چلو آج دیکھ لیں.
………………………….

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: