اہم خبریں

اپنے اکابر کی قربانیوں کی تاریخ ضرور پڑھیں نوجوان: مفتی اسعد الدین

اپنے اکابر کی قربانیوں کی تاریخ ضرور پڑھیں نوجوان: مفتی اسعد الدین
دہلی فساد کا مرکز رہے شیو وہار میں، جمعیت علمائے ہند کی تعمیر کردہ کالونی میں تقریب یوم آزادی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اسعد الدین صاحب ناظم امارت شرعیہ ہند نے کہا کہ ہمیں اور بالخصوص نوجوانوں کو اپنے اکابرین کی قربانیوں کی تاریخ کو پڑھنا چاہیے. انھوں نے مزید کہا کہ جنگ آزادی کے طویل سفر میں مسلمانوں نے پیش قدمی کا کردار ادا کیا ہے. انھوں نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 1857 کی جنگ سے لے کر دارالعلوم دیوبند کے قیام بعد ازاں تحریک ریشمی رومال اور جمعیت علمائے ہند کے کارہائے نمایاں ہمارے اکابر کی خدمات کے گواہ ہیں.
اس سے پہلے مفتی محمد سلیم الدین گڑگاؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری تاریخ صرف پندرہ اگست تک محدود نہیں ہے بلکہ ہماری تاریخ بہت طویل ہے.
مولانا عرفان صاحب آرگنائزر جمعیت علمائے ہند نے جمعیت علمائے ہند کی طرف سے شریک وفد کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس علاقے میں جمعیۃ علماء ہند کی خدمات، مولانا محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیت علمائے ہند اور مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علمائے ہند کی خصوصی دلچسپی کا تذکرہ کیا.
جمعیت علمائے ہند سے جن لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اس میں مفتی اسعد الدین صاحب ناظم امارت شرعیہ ہند ،مولانا ضیاء اللہ صاحب قاسمی منیجر الجمعیۃ بکڈپو ،مولانا محمد یاسین جہازی شعبہ تصنیف و تالیف جمعیت علمائے ہند، مولانا معظم عارفی ناظم شعبہ اصلاح معاشرہ جمعیت علمائے ہند، اور مفتی محمد سلیم الدین صاحب قاسمی گڑگاؤں کے نام شامل ہیں.
پرچم کشائی پر تقریب اختتام پذیر ہوئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
%d bloggers like this: