اہم خبریں

اہلیہ مولانا قاری قطب الدین صاحب رح جہازقطعہ کا انتقال، نماز جنازہ آج ہی بعد نماز ظہر ہوگی

گڈا جھارکھنڈ / مفتی سفیان القاسمی

بلاشبہ یہ خبر انتہائی غم ناک ہے کہ مولانا قاری قطب الدین صاحب نور اللہ مرقدہ سابق استاذ مدرسہ سلیمانیہ سنہولہ ہاٹ کی اہلیہ جو کافی عرصہ سے صاحب فراش تھیں، آج مورخہ 20 نومبر 2021 سنیچر کو صبح چار بجے ان کا انتقال ہو گیا انا للہ وانا الیہ راجعون، مرحومہ کی عمر تقریباً اسی سال تھی. نماز جنازہ آج ہی بعد نماز ظہر جہازقطعہ کے قبرستان میں ادا کی جائے گی ان شاء اللہ. یہ خبر ان کے صاحبزادے مولانا مسعود صاحب قاسمی نے دی پسماندگان میں تین لڑکے مولانا مسعود صاحب قاسمی، مولانا قاری سجاد صاحب، محمد ارشد اور ایک صاحبزادی جو مولانا قاری عبد الجبار صاحب صدر شعبہ خطاطی دار العلوم دیوبند کی اہلیہ ہیں،

مرحومہ بڑی نیک اور صالح خاتون تھیں، صوم و صلوۃ کی پابند، ذکر و اذکار میں اکثر وقت رطب اللسان رہتیں ، تہجد کی بھی پابند تھیں، تلاوت کا معمول اخیر عمر تک رہا، اچھے اخلاق سے متصف تھیں، آس پڑوس میں کسی سے کوئی لڑائی جھگڑا نہیں، زبان پر اللہ اللہ کا ورد کثرت کے ساتھ رہتا تھا، جس محبوب کے نام کا ورد کثرت کے ساتھ کرتی تھیں آج اسی محبوب کے جوار میں اپنے پسماندگان کو روتا بلکتا چھوڑ کر چلی گئیں. راقم الحروف کو دوہرا صدمہ اس لئے بھی ہے کہ وہ میری منجھلی دادی تھیں ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ،ان کو اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ ء نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: