غزل

ایسا ہندوستان بنا دے یا اللہ

مناجات باری تعالی.
ازقلم: افتخار حسین احسن.
رابطہ نمبر.6202288565

ہرلمحہ ہر آن بنادے یااللہ.
پابند قرآن بنادے یااللہ.

ظلم وستم کا جس نے اٹھایا ہے بیڑا.
حیواں کو انسان بنادے یااللہ.

جس کو نوازہ آپ نے دولت ثروت سے.
دل کا بھی سلطان بنادے یااللہ.

امن واماں اور ہر جانب ہو خوشحالی.
ایسا ہندوستان بنادے یااللہ.

چوکھٹ چوکھٹ کب تک ٹھوکر کھا ئینگے.
پختہ میرا ایمان بنادے یااللہ.

ہر مومن ہیں آج عدو کے نرغے میں.
ہرمشکل آسان بنادے یااللہ.

نفرت کو دنیاسے مٹانے کی خاطر.
احسن کی پہچان بنادے یااللہ.
………………………………….

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
%d bloggers like this: