اہم خبریں

این آر سی اور سی اے اے کے خلاف پر زور احتجاجی مظاہرہ کے لئے مہگاواں گڈا میں میٹنگ کا انعقاد

گڈا جھارکھنڈ/ رپورٹ : محمد سفیان القاسمی ایڈیٹر جہازی میڈیا جھارکھنڈ

گڈا ضلع کے تحت واقع بلاک مہگاواں میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف پر زور احتجاجی مظاہرہ کے لئے حکمت عملی طے کرنے کی غرض سے ایک میٹنگ کا انعقاد مہگاواں میں ہوا جس میں بسنت رائے مہگاواں، مہرما اور ٹھاکر گنگٹی بلاک کی سرکردہ علمی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور باتفاق راءے طے پایا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ تینوں بلاک میں بھی ہونا چاہیئے اور ضلع میں بھی ہونا چاہئے، اور اس کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا

تفصیلات کے مطابق 2 جنوری جمعرات کو بعد نماز ظہر مذکورہ تینوں بلاک سے تعلق رکھنے والے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ،جمعیۃ علماء ، مدراس اور اسکول و کالج کے ذمہ داران اور سرکردہ علمی سیاسی و سماجی شخصیات کی نشست مہگاواں میں ہوئی، جس کی صدارت مولانا محمد نعمان صاحب مظاہری نے کی ،تمہیدی کلمات بیان کرتے ہوئے مفتی اقبال صاحب قاسمی نے میٹنگ کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی، مولانا شمس پرویز مظاہری اور مولانا ریاض قاسمی نے صورت حال کو مزید واضح کیا اور پھر اصحاب فکر و نظر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا چنانچہ باتفاق رائے طے پایا کہ یہ احتجاج ضلع میں بھی ہونا چاہیے اور بلاک میں بھی، اس کے لئے ہر بلاک کے سرکردہ لوگوں کو اپنے اپنے بلاک میں میٹنگ کرنے کی ذمہ داری دی گئی، غیر مسلم برادران وطن زیادہ سے زیادہ کیسے شریک ہوں اس کے لئے سیکولر پارٹیوں کے لیڈران اور سیکولر ذہن کے غیر مسلم حضرات سے رابطہ کر کے متحدہ محاذ بنانے کی تجویز پاس ہوئی کیونکہ یہ مسائل صرف مسلمانوں سے متعلق نہیں بلکہ یہاں کے سارے باشندوں سے متعلق ہیں اور یہ سازش ہندو مسلم میں تفریق کر کے آئین کو ختم کرنے اور ملک کو توڑنے کی پالیسی کا حصہ ہے اس لیے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا عنوان رہےگا،، دیش بچاؤ سمودھان بچاؤ،،

احتجاجی مظاہرہ کی تاریخ کا تعین ابھی نہیں ہوسکا ہے مزید میٹنگوں کے بعد اس کا اعلان کر دیا جائے گا، مفتی اقبال قاسمی نے کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے تعلق سے عوامی بیداری لانے کے لئے علماء کرام اور ائمہ حضرات اس جمعہ کی تقریر میں مذکورہ قوانین سے پیش آنے والے مسائل و مشکلات کو اپنا خصوصی موضوع بنائیں، مذکورہ نشست میں مولانا سلیم الدین صاحب مظاہری، مفتی محمد سفیان قاسمی، پرو فیسر نذیر صاحب، مفتی زاہد امان قاسمی،مولانا حامد الغازی، ،یحی صدیقی، مکھیا فیروز، فتح عالم، محمد انظر، محمد احتشام، محمد عالمگیر، مولانا ثمیر الدین ،مولانا عرفان ،مولانا مناظر قاسمی مولانا سرفراز قاسمی ،ہارون صاحب وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close