اہم خبریں

این پی آر کے تعلق سے دہلی میں متحدہ پریس کانفرنس کا اعلامیہ جاری* *لکھ کر دو ورنہ بائیکاٹ جاری رہے گا

این پی آر کے خلاف اعلان جنگ

این پی آر کے تعلق سے پریس کلب آف انڈیا میں ابھی ملک کے دو قومی وفاق الائنس اگینسٹ سی اے اے،این پی آر و این آرسی اور ہم بھارت کے لوگ کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس کیا جس میں واضح طور پر یہ اعلان کیا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ نے راجیہ سبھا میں جو کچھ کہا اسے تحریری طور پر ترمیم کرکے نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کریں.

*مطالبات*
1.سٹزن شپ رول 2003 کی شق 3،4،5،17،18 میں تحریری طور پر ترمیم کریں اور مشکوک بنائے جانے کا اختیار ختم کریں.

2.این پی آر کو این آر سی اور مردم شماری سے الگ کیا جائے،

3.این پی آر کو رضاکارانہ کہا جارہا ہے لہذا اس کا فارم نا بھرنے پر ہر طرح کی سزا کی بات کو ختم کیا جائے
4.صوبائی حکومتیں این پی آر کے عمل کو روکنے کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کریں،صرف قرارداد کافی نہیں.

پریس کانفرنس میں متحدہ طور پر یہ کہا گیا ہے کہ اگر تحریری طور پر ترامیم نہیں کی جاتی تو این پی آر کا بائیکاٹ جاری تھا اور رہے گا.

اگر ان مطالبات کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرکے تسلیم کیا جاتا ہے تو ہم بائیکاٹ کی اپیل واپس لے لیں گے.

پریس کانفرنس سے جمعیت
علماء ہند کے سکریٹری نیاز احمد فاروقی،امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی،
مولانا توقیر رضا خان بریلوی،
جمعیت اہل حدیث کے سکریٹری،یوگیندر یادو،ہرش مندر،مجتبی فاروق اور ندیم خان وغیرہ نے خطاب کیا .

مہدی حسن عینی
رکن الائنس اگینسٹ سی اے اے،این پی آر و این آر سی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close