اہم خبریں

ایک اور ستارہ غروب ہوگیا

کانگریس کے بڑے لیڈر اور مسلم قائد جناب احمد پٹیل کا انتقال ہوگیا ہے

کانگریس کے بڑے لیڈر اور مسلم قائد جناب احمد پٹیل کا تقریبا تین بجے شب میں انتقال ہوگیا ہے ،
وہ بڑے سنجیدہ ،مہذب اور دانشور تھے ، اور سیکولر کانگریس کی بنیادوں کو بڑی خاموشی سے مضبوط کرنے والے تھے ،
ان کی وفات سے کانگریس اور مسلمانوں نے مولانا ابوالکلام آزاد کے ایک سچے وارث کو کھودیا ہے ،
وہ اکیس اگست 1949 کو پیدا ہوئے تھے ،
1976 میں بھڑوچ سے میونسپلٹی ممبر منتخب ہوئے
1977 تا 1989 مسلسل چار بار بھڑوچ ممبر لوک سبھا منتخب ہوئے ،
1993 سے وہ راجیہ سبھا کے ممبر تھے ،اور کل پانچ بار منتخب ہوئے تھے ،
مرحوم احسان جعفری کے بعد وہ گجرات کے دوسرے مسلم لیڈر تھے جو لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے ،

ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی سیئات کو معاف فرمائے ، ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، اور ہندی مسلمانوں کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: