اہم خبریں

گڈا اور دمکا سمیت سنتھال پرگنہ کے مختلف مقامات پر اصلاح معاشرہ کے عنوان سے پروگرام

مبلغ دار العلوم دیوبند مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی کا ہوگا پر مغز بیان

گڈا جھارکھنڈ (رپورٹ : مفتی سفیان القاسمی)

جمعیۃ علماء صوبہ جھارکھنڈ کے زیر اہتمام سنتھال پرگنہ کے مختلف مقامات پر اصلاح معاشرہ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، جس میں مبلغ دار العلوم دیوبند مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی کا خصوصی خطاب ہوگا، یہ پروگرام چھ روز کا ہے،

مولانا محمد نعمت اللہ صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی جمعیۃ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ اصلاح معاشرہ کے عنوان سے مختلف مقامات پر پروگرام کیا جاءے، چنانچہ سنتھال پرگنہ کے مختلف اضلاع میں جو ترتیب بنی ہے اس کے مطابق 26 اکتوبر منگل کے روز یہ پروگرام ضلع پاکوڑ کے پاکوڑیا جامع مسجد میں ہوگا، 27 اکتوبر بدھ کو بعد نماز ظہر شری آمڑا میں اور بعد نماز مغرب دودھانی دمکا کی جامع مسجد میں ہوگا، 28 اکتوبر جمعرات کو بعد ظہر جامع مسجد تالجھاری اور بعد نماز مغرب جامع مسجد اسنبنی گڈا میں ہوگا ،اسی طرح 29 اکتوبر جمعہ کو لال ماٹی صاحب گنج اور بعد نماز مغرب مدرسہ ادھوا صاحب گنج میں ہوگا، 30 اکتوبر سنیچر کو بعد نماز مغرب بابو ڈیہ دمکا اور 31 اکتوبر اتوار کو بعد نماز مغرب جامع مسجد دیوگھر میں ہوگا

نائب صدر نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے معاشرے کو پاکیزہ اور صالح بنانے اور معاشرہ کو برائیوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے اس طرح کے پروگراموں میں ضرور شرکت کریں، انھوں نے کہا کہ سنتھال پرگنہ کے جن مقامات پر یہ اصلاح معاشرہ کانفرنس ہو رہی ہے وہاں کے لوگ اپنے دیگر کاموں کو مؤخر کرتے ہوئے اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close