اہم خبریں

باہمی تعاون سے ملت کی پسماندگی کو دور کیا جانا بے حد ضروری۔ مولانا اظہار الحق مظاہری

تحریک ‘ترغیب تعلیم اور تحفظ اردو’ کے لیے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کی ہدایت پر بنیادی دینی تعلیم کے فروغ, عصری اداروں کے قیام اور اردو زبان کی تحفظ کے لیے جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں( پریہار) میں بلاک سطحی میٹنگ کا انعقاد امارت شرعیہ کے بلاک صدر مولانا اظہار الحق مظاہری کی صدارت میں کیا گیا۔یا نظامت کے فرائض کو انجام دیتے ہوئے مفتی محمد عتیق الرحمن نے موجودہ تعلیمی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے خالد سیف اللہ رحمانی کا مضمون جدید پالیسی کو حاضرین کے درمیان پڑھ کر سنایا۔ بلاک سکریٹری عمر سیف اللہ نے کہا کہ ہم خود دین سیکھیں اور اپنی نسلوں کے لیے دن سیکھنے کا انتظام کریں۔ اسی طرح سائنس اور ٹیکنالوجی اور دوسرے علوم و فنون میں بھی ہماری نسلوں کو آگے آنا چاہیے۔ماہر تعلیم راشد فہمی نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور معیاری تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنا ہمارا اہم فریضہ ہے اسلئے تعلیم کو فروغ دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اردو کے تحفظ کے لئے اردو بولنا خود اپنے لئے لازم بنائیں اور اپنے بچوں کے لئے بھی اس زبان کی تعلیم کو لازمی بنائیں۔ اردو اخبارات کا مطالعہ کریں۔ ڈاکٹر عماد الدین نے کہا کہ ایسی جگہ جہاں اردو ٹیچر کی ضرورت ہے اور اردو ٹیچر نہیں ہے وہاں اساتذہ بحال کرنے کی کوشش کی جائے۔ وہی محمد عالمگیر سابق رکن ضلع پریشد نے کہا کہ اس تحریک کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم سب کو ایک پنچایت گود لینا ہوگا تب جا کر تحریک کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔میٹنگ سے ڈاکٹر فضل الرحمن مفتی عبد الہادی، مفتی ثناء اللہ قاسمی، مولانا نسیم احمد قاسمی، محمد رحمت اللہ، شبلی نعمانی نے خطاب کرتے ہوئے اپنی مفید آراء سے نوازا۔ وہیں مدرسہ رضاءالعلوم کنہواں کے استاد مولانا عیسیٰ مصباحی نے اس تحریک کو بصیرت اور دور اندیشی پر مبنی مفید، تعمیری اور مستحسن قدم بتاتے ہوئے اس تحریک کو جلا بخشنے کے لئے آئندہ 27 فروری کو پریہار میں سبھی مکتب فکر کے لوگوں کی ایک اہم میٹنگ کا اعلان کیا۔
نشست میں بلاگ کے پر اثر حضرات نے شرکت کی جس میں بطور خاص محمد احمد علی، محمد جیلانی مکھیا نمائندہ، محمد جمن سابق مکھیا، مولانا غلام رسول الحاج نجم الہدی، قاری امین الرشید، مولانا تنویر خالد، مولانا نذیر قاسمی،ضیاء الاسلام, ماسٹر رضا احمد،حیدر علی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: