اہم خبریں

بسمھرا قطہ اور دھیا گڈا میں جمعیت کی ممبر سازی اور ووٹ بیداری مہم پر پروگرام کا انعقاد

بسنت رائے بلاک میں واقع ایک گاوں بسمھرا قطعہ میں آج بعد نماز مغرب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں جمعیت علمائے ہند کی جدید ممبر سازی اور جھارکھنڈ میں ہورہے اسمبلی الیکشن کے حوالے سے ووٹ بیداری کے موضوعات پر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ مشترکہ طور پر مقررین نے کہا کہ ہم لوگ جمعیت کے ماضی کی سنہری خدمات کی وجہ سے پیدائشی جمعیتی ہیں، اور یہ وہ وقت ہے ، جس میں ہمیں عملی طور پر جمعیت کا ممبر بن کر اس کا ثبوت بہم پہنچانا ہے، اسی طرح ووٹ بیداری کے سلسلے میں علمائے کرام نے کہا کہ اکابرین جمعیت نے وطن کو آزاد کرایا تھا اور تعمیر ملت اور تعمیر وطن کا فریضہ ادا کرتے ہوئے ووٹ ضرور ڈالیں گے۔
خطاب کرنے والوں میں مولانا محمد یاسین جہازی جمعیت علمائے ہند، مفتی نظام الدین قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیت علمائے بسنت رائے و مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ، مفتی زاہد امان قاسمی سکریٹری جمعیت علمائے ہند و مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبریٰ بسنت رائے، مفتی عبد اللہ قاسمی، امام مسجد بسمھرا قطعہ کے علاوہ دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔
بعد ازاں عقیقہ کی دعوت کی مناسبت سے دھیا میں منعقد ایک پروگرام میں جمعیت کے وفد نے شرکت و خطاب کیا، جس میں عقیقہ کے موضوع پر خطاب کے ساتھ جمعیت کی جدید ممبرسازی اور ووٹ بیداری مہم پر بھی خطاب کیا گیا، پروگرام میں شریک سبھی حاضرین نے ووٹ ڈالنے اور ممبر بننے کا عندیہ دیا۔ اس پروگرام میں جمعیت علمائے ضلع گڈا کے ناظم اعلیٰ ماسٹر عبد الحفیظ صاحب، مفتی محمد نظام الدین قاسمی ناظم اعلیٰ جمعیت علمائے بسنت رائے، مفتی زاہد قاسمی سکریٹری جمعیت، مولانا عبد اللہ قاسمی جہازی اور مرکزی جمعیت علمائے ہند دہلی سے تشریف لائے مولانا محمد یاسین جہازی قاسمی نے شرکت و خطاب کیا۔ پروگرام کے کنوینر جناب اسلم آزاد صاحب رپورٹر روزنامہ الحیات رانچی رہے، جنھوں نے اپنے بچے کے عقیقہ کے نام سے وفد جمعیت کی پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔

Related Articles

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d