اہم خبریں

بسنت راءے، گڈا میں جلسہء دستار بندی سے علماء کرام کا خطاب

قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے :مفتی راشد اعظمی

گڈا جھارکھنڈ/ مفتی محمد سفیان القاسمی

مدرسہ عربیہ اسلامیہ خرد سانکھی بسنت راءے میں 11 مارچ کو بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہء دستار بندی انعقاد پذیر ہوا جس کی صدارت دار العلوم دیوبند کے استاذ مولانا منیر الدین احمد عثمانی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی عبد الغفور مظاہری نے انجام دیئے. تقریباً تیس بچوں نے حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی تھی علماء کرام کے ہاتھوں اس پروگرام میں ان کی دستار بندی کی گئی

پروگرام قاری مجیب الرحمن کی تلاوت سے ہوا، شاعر اسلام جمشید جوہر اور مفتی سفیان ظفر قاسمی نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی راشد اعظمی استاد دار العلوم دیوبند نے نے کہا کہ صرف قرآن پاک کا حفظ مکمل کرنے والے ہی قابل مبارک باد نہیں بلکہ ان کے والدین، اساتذہ اور مدرسہ کے ذمہ داران بھی قابل مبارک باد اور اجر عظیم کے مستحق ہیں کیونکہ یہ خداوند قدوس کی ایسی لازوال کتاب ہے جس میں قیامت تک پیش آنے والے تمام مسائل کا حل بتایا گیا ہے اور اس میں دنیا کے تمام انسانوں کے لئے رہنمائی کا سامان موجود ہے. مولانا احمد نصر بنارسی نے کہا کہ ہم اگر اپنے ایمان اور اعمال کو درست کرلیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں پریشان نہیں کر سکتی. مولانا منیر الدین احمد عثمانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی محبت بہت عظیم دولت ہے جس کو یہ دولت حاصل ہو جائے اس کے لیے دنیا کی بڑی سے بڑی دولت ہیچ ہے. مولانا عطاء الرحمن مفتاحی نے کہا ہماری پریشانیوں کی اصل وجہ قرآن کی تعلیمات سے دوری ہے اگر مسلمان قرآن پر عمل کرنے لگیں تو وہ آخرت میں بھی سرخ رو ہوں گے اور دنیا میں بھی کامیاب رہیں گے جبکہ نوجوان عالم دین مولانا عبد الغفار قاسمی نے کہا کہ ہمیں اس وقت اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
%d bloggers like this: